1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

Daily Quran Reciting Today 12-12-2013 Ayaat In urdu


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Dec 12, 2013.

Quran e Kareem"/>Dec 12, 2013"/>

Share This Page

  1. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49


    ﺑِﺴْﻢِ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺍﻟﺮَّحمن ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢِ

    ﺷﺮﻭﻉ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﻮ ﺑﮍﺍ ﻣﮩﺮﺑﺎﻥ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﺭﺣﻢ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ
    [41:2] اور ایمان لاؤ اس پر جو میں نے اتارا اس کی تصدیق کرتا ہوا جو تمہارے ساتھ ہے اور سب سے پہلے اس کے منکر نہ بنو (ف۷۳) اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑے دام نہ لو (ف۷۴) اور مجھی سے ڈرو
    [42:2] اور حق سے باطل کو نہ ملاؤ اور دیدہ و دانستہ حق نہ چھپاؤ
    [43:2] اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو (ف۷۵)
    [44:2] کیا لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے ہو اور اپنی جانوں کو بھولتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو تو کیا تمہیں عقل نہیں (ف۷۶)
    [45:2] اور صبر اور نماز سے مدد چاہو اور بیشک نماز ضرور بھاری ہے مگر ان پر جو دل سے میری طرف جھکتے ہیں (ف۷۷)
    [46:2] جنہیں یقین ہے کہ انہیں اپنے رب سے ملنا ہے اور اسی کی طرف پھرنا (ف۷۸)
    [47:2] اے اولادِیعقوب یاد کرو میرا وہ احسان جو میں نے تم پر کیا اور یہ کہ اس سارے زمانہ پر تمہیں بڑائی دی (ف۷۹)
    [48:2] اور ڈرو اس دن سے جس دن کوئی جان دوسرے کا بدلہ نہ ہوسکے گی (ف۸۰) اور نہ کافر کے لئے کوئی سفارش مانی جائے اور نہ کچھ لے کر اس کی جان چھوڑی جائے اور نہ ان کی مدد ہو (ف۸۱)
    [49:2] اور یاد کروجب ہم نے تم کو فرعون والوں سے نجات بخشی (ف۸۲) کہ تم پر بُرا عذاب کرتے تھے (ف۸۳) تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے (ف۸۴) اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی بلا تھی یا بڑا انعام (ف۸۵)
    [50:2] اور جب ہم نے تمہارے لئے دریا پھاڑ دیا تو تمہیں بچالیا اور فرعون والوں کو تمہاری آنکھوں کے سامنے ڈبو دیا (ف۸۶)
    [51:2] اور جب ہم نے موسیٰ سے چالیس رات کا وعدہ فرمایا پھر اس کے پیچھے تم نے بچھڑے کی پوجا شروع کردی اور تم ظالم تھے (ف۸۷)
    [52:2] پھر اس کے بعد ہم نے تمہیں معافی دی (ف۸۸) کہ کہیں تم احسان مانو (ف۸۹)
    [53:2] اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی اور حق و باطل میں تمیز کردینا کہ کہیں تم راہ پر آؤ
    [54:2] اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم تم نے بچھڑا بناکر اپنی جانوں پر ظلم کیا تو اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع لاؤ تو آپس میں ایک دوسرے کو قتل کرو (ف۹۰) یہ تمہارے پیدا کرنے والے کے نزدیک تمہارے لئے بہتر ہے تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی بیشک وہی ہے بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان (ف ۹۱)
    [55:2] اور جب تم نے کہا اے موسیٰ ہم ہرگز تمہارا یقین نہ لائیں گے جب تک اعلانیہ خدا کو نہ دیکھ لیں تو تمہیں کڑک نے آلیا اور تم دیکھ رہے تھے
    [56:2] پھر مرے پیچھے ہم نے تمہیں زندہ کیا کہ کہیں تم احسان مانو
    [57:2] اور ہم نے ابر کو تمہارا سائبان کیا (ف۹۲) اور تم پرمنْ اور َسلْویٰ اتارا کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں (ف۹۳) اور انہوں نے کچھ ہمارا نہ بگاڑا ہاں اپنی ہی جانوں کا بگاڑ کرتے تھے
    [58:2] اور جب ہم نے فرمایا اس بستی میں جاؤ (۹۴) پھر اس میں جہاں چاہو بے روک ٹوک کھاؤ اور دروازہ میں سجدہ کرتے داخل ہو (ف۹۵) اور کہو ہمارے گناہ معاف ہوں ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گے اور قریب ہے کہ نیکی والوں کو اور زیادہ دیں (ف۹۶)
    [59:2] تو ظالموں نے اور بات بدل دی جو فرمائی گئی تھی اس کے سوا (ف۹۷) تو ہم نے آسمان سے ان پر عذاب اتارا (ف۹۸) بدلہ ان کی بے حُکمی کا
    [60:2] اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے فرمایا اس پتھر پر اپنا عصا مارو فوراً اس میں سے بارہ چشمے بہ نکلے (ف۹۹) ہر گروہ نے اپنا گھاٹ پہچان لیا کھاؤ اور پیو خدا کا دیا (ف۱۰۰) اور زمین میں فساد اٹھاتے نہ پھرو (ف۱۰۱)

    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  2. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    Download Today Daily Quran Reciting

    Hidden Content:
    یہ لنک دیکھنے کے لیے فورم پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
     
  3. IQBAL
    Offline

    IQBAL Regular Member
    • 36/49

    Jazak Allah

    very nice sharing..................
     
  4. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Regular Member
    • 38/49

    bohat umda sharing
     
  5. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49


    [​IMG]
     
  6. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49


    [​IMG]
     
  7. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Regular Member
    • 36/49

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page