1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

میری قوم

Discussion in 'Urdu Iqtebaas' started by INNOCENT BOY, Feb 24, 2013.

  1. INNOCENT BOY

    INNOCENT BOY Senior Member


    تمہاری مثال اس آدمی کی سی ہے جس کے گھر پر ڈاکو قبضہ کر لیں اور اسے زنجیروں میں کس کر ایک تنگ و تاریک کوٹھڑی میں پھینک دیں اور وہ طاقت ور لٹیروں سے مرعوب ہو کر صرف یہ کہے کہ مجھے زنجیر چبھتی ہے اسے ذرا ڈھیلا کر دو۔
    تنگ و تاریک کوٹھڑی میں میرا دم گھٹتا ہے اس لیے روزن کا ایک دروازہ کھول دو۔
    تاریکی میں میرا جی گھبراتا ہے اس لئے ایک چراغ بھی روشن کر دو۔ جب تم میرے مکان کے کشادہ کمروں میں بیٹھ کر گاتے ہو تو میرا بھی جی چاہتا ہے اس لئے مجھے بھی گلا پھاڑنے کی اجازت دو۔ وہ صرف چند ٹکوں کی بھیک مانگتا ہے اور یہ بھول جاتا ہے کہ یہ تمام خزانہ اس کا تھا اور پھر جو ملتا ہے اسے اپنے لئے ایک بڑا انعام سمجھتا ہے اور جو نہیں ملتا اس کے متعلق خیال کرتا ہے کہ یہ اس کو حق ہی نہ تھا۔ غلامی ، بے بسی اور مجبوری اس کے لئے دھرم بن جاتی ہے اور طاقت ور لٹیرا اسے انسان نہیں دیوتا نظر آتا ہے۔

    (اقتباس از انسان اور دیوتا)

    ( نسیم حجازی)
     
  2. Danger Avenger

    Danger Avenger Cruise Member

    :bachk: اتنا زبردست
     
  3. Great sharing.................;)
     
  4. Nice Sharing....

     

Share This Page