1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. آئی ٹی استاد عید آفر
    Dismiss Notice

Daily Quran Reciting Today 17-12-2013 Ayaat In urdu


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Dec 17, 2013.

Quran e Kareem"/>Dec 17, 2013"/>

Share This Page

  1. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49


    ﺑِﺴْﻢِ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺍﻟﺮَّجمن ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢِ

    ﺷﺮﻭﻉ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﻮ ﺑﮍﺍ ﻣﮩﺮﺑﺎﻥ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﺭﺣﻢ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ

    [141:2] وہ ایک گروہ ہے کہ گزر گیا ان کے لئے ان کی کمائی اور تمہارے لئے تمہاری کمائی اور ان کے کاموں کی تم سے پرسش نہ ہوگی
    [142:2] اب کہیں گے (ف ۲۵۵) بیوقوف لوگ کس نے پھیردیامسلمانوں کو ان کے اس قبلہ سے جس پر تھے (ف۲۵۶) تم فرمادو کہ پورب پچھم سب اللّٰہ ہی کا ہے (ف۲۵۷) جسے چاہے سیدھی راہ چلاتا ہے
    [143:2] اور بات یوں ہی ہے کہ ہم نے تمہیں کیا سب امتوں میں افضل تم لوگوں پر گواہ ہو (ف۲۵۸) اور یہ رسول تمہارے نگہبان و گواہ (ف۲۵۹) اور اے محبوب تم پہلے جس قبلہ پر تھے ہم نے وہ اسی لئے مقرر کیا تھا کہ دیکھیں کون رسول کی پیروی کرتا ہے اور کون الٹے پاؤں پھر جاتا ہے (ف۲۶۰) اور بیشک یہ بھاری تھی مگر ان پر جنہیں اللّٰہ نے ہدایت کی اور اللّٰہ کی شان نہیں کہ تمہارا ایمان اکارت کرے (ف۲۶۱) بیشک اللّٰہ آدمیوں پر بہت مہربان مہر والا ہے
    [144:2] ہم دیکھ رہے ہیں بار بار تمہارا آسمان کی طرف منہ کرنا (ف ۲۶۲) تو ضرور ہم تمہیں پھیردیں گے اس قبلہ کی طرف جس میں تمہاری خوشی ہے ابھی اپنا منہ پھیر دو مسجد حرام کی طرف اور اے مسلمانو تم جہاں کہیں ہو اپنا منہ اسی کی طرف کرو (ف۲۶۳) اور وہ جنہیں کتاب ملی ہے ضرور جانتے کہ یہ ان کے رب کی طرف سے حق ہے (ف۲۶۴) اور اللّٰہ ان کے کوتکوں سے بے خبر نہیں
    [145:2] اور اگر تم ان کتابیوں کے پاس ہر نشانی لے کر آؤ وہ تمہارے قبلہ کی پیروی نہ کریں گے (ف۲۶۵) اور نہ تم ان کے قبلہ کی پیروی کرو (ف ۲۶۶) اور وہ آپس میں بھی ایک دوسرے کے قبلہ کے تابع نہیں (ف۲۶۷) اور (اے سننے والے کسے باشد) اگر تو ان کی خواہشوں پر چلا بعد اس کے کہ تجھے علم مل چکا تو اس وقت تو ضرور ستم گار ہوگا
    [146:2] جنہیں ہم نے کتاب عطا فرمائی (ف۲۶۸) وہ اس نبی کو ایسا پہچانتے ہیں جیسے آدمی اپنے بیٹوں کو پہچانتا ہے (۲۶۹) اور بیشک ان میں ایک گروہ جان بوجھ کر حق چھپاتے ہیں (ف۲۷۰)
    [147:2] (اے سننے والے) یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے (یا حق وہی ہے جو تیرے رب کی طرف سے ہو) تو خبردار توشک نہ کرنا
    [148:2] اور ہر ایک کے لئے توجہ کی ایک سمت ہے کہ وہ اسی کی طرف منہ کرتا ہے تو یہ چاہو کہ نیکیوں میں اوروں سے آگے نکل جائیں تم کہیں ہو اللّٰہ تم سب کو اکٹھا لے آئے گا (ف ۲۷۱) بیشک اللّٰہ جو چاہے کرے
    [149:2] اور جہاں سے آؤ (ف۲۷۲) اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کرو اور وہ ضرور تمہارے رب کی طرف سے حق ہے اور اللّٰہ تمہارے کاموں سے غافل نہیں
    [150:2] اور اے محبوب تم جہاں سے آؤ اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کرو اور اے مسلمانو تم جہاں کہیں ہو اپنا منہ اسی کی طرف کرو کہ لوگوں کو تم پر کوئی حجت نہ رہے (ف۲۷۳) مگر جو ان میں ناانصافی کریں (ف۲۷۴) توان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور یہ اس لئے ہے کہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کروں اور کسی طرح تم ہدایت پاؤ
    [151:2] جیسے کہ ہم نے تم میں بھیجا ایک رسول تم میں سے (ف۲۷۵) کہ تم پر ہماری آیتیں تلاوت فرماتا ہے اور تمہیں پاک کرتا (ف۲۷۶) اور کتاب اور پختہ علم سکھاتا ہے (ف۲۷۷) اور تمہیں وہ تعلیم فرماتا ہے جس کا تمہیں علم نہ تھا
    [152:2] تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچا کروں گا (ف۲۷۸) اور میرا حق مانو اور میری ناشکری نہ کرو
    [153:2] اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو (ف۲۷۹) بیشک اللّٰہ صابروں کے ساتھ ہے
    [154:2] اور جو خدا کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو (ف۲۸۰) بلکہ وہ زندہ ہیں ہاں تمہیں خبر نہیں (ف۲۸۱)
    [155:2] اور ضرور ہم تمہیں آزمائیں گے کچھ ڈر اور بھوک سے (ف۲۸۲) اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے (ف۲۸۳) اور خوشخبری سنا ان صبر والوں کو
    [156:2] کہ جب ان پر کوئی مصیبت پڑے تو کہیں ہم اللّٰہ کے مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پھرنا (ف۲۸۴)
    [157:2] یہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی دُرودیںہیں اوررحمت اور یہی لوگ راہ پر ہیں
    [158:2] بیشک صفا اور مروہ (ف۲۸۵) اللّٰہ کے نشانوں سے ہیں (ف۲۸۶) تو جو اس گھر کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ ان دونوں کے پھیرے کرے (ف۲۸۷) اور جو کوئی بھلی بات اپنی طرف سے کرے تو اللّٰہ نیکی کا صلہ دینے والاخبردار ہے
    [159:2] بیشک وہ جو ہماری اتاری ہوئی روشن باتوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں (ف۲۸۸) بعد اس کے کہ لوگوں کے لئے ہم اسے کتاب میں واضح فرماچکے ہیں ان پر اللّٰہ کی لعنت ہے اور لعنت کرنے والوں کی لعنت (ف۲۸۹)
    [160:2] مگر وہ جو توبہ کریں اور سنواریں اور ظاہر کریں تو میں ان کی توبہ قبول فرماؤں گا اور میں ہی ہوں بڑا توبہ قبول فرمانے والا مہربان


    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  2. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    Download Today Reciting In text Format

    Hidden Content:
    یہ لنک دیکھنے کے لیے فورم پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
     
  3. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Management
    • 38/49

    bohat umda sharing
     
  4. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    Shukria G Umer Bhai
     
  5. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Management
    • 36/49

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page