1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

ون ڈے سیریز :پہلا میچ پاکستان بمقابلہ سری ل&#1

Discussion in 'Sports' started by UmerAmer, Dec 18, 2013.

  1. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    شارجہ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغازآج سے شارجہ میں ہورہا ہے، پرانے حریفوں میں نئی جنگ کا طبل بج گیا، گرین شرٹس حریف پر برتری برقرار رکھنے کیلیے پُرعزم ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی میں ففٹی بنانے والے شرجیل خان سے توقعات بڑھ گئیں،وہ احمد شہزاد کے ساتھ اوپننگ کریں گے، محمد حفیظ کی الیون میں واپسی یقینی ہے،کپتان مصباح الحق کو نئے ہتھیاروں سے زیادہ امیدیں وابستہ ہیں، انھوں نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد کا سلسلہ برقرار رکھیں گے، ٹاپ آرڈر کو ذمہ داری سے کھیلنا ہوگا،اچھے آغاز کو بڑے اسکور میں بدلنا زیاہ اہم ہوتا ہے، ادھر دوسرے ٹوئنٹی 20 میں فتح سے آئی لینڈرزکے حوصلے بلند ہوگئے، میدان میں اترنے کیلیے سیکوگے پرسنا اور اجنتھا مینڈس کے درمیان مقابلہ ہے،اوس کا کردار اہم ہوگا، بعد میں بولنگ کرنے والی ٹیم کو مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برابر رہنے والی ٹوئنٹی 20 سیریز سے واضح ہو گیا کہ حریف سائیڈز یکساں معیار کی حامل ہیں، دونوں ہی ناقابل پیشگوئی اور کسی بھی مرحلے پر مضبوط کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، یو اے ای کی کنڈیشنز بھی ٹیموں کے لیے ہی ایک جیسی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کی طاقت بھی اسپن بولنگ ہی ہے۔پاکستان کو گذشتہ کچھ ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیلنے کاایڈوانٹیج حاصل جبکہ سری لنکا کو زیادہ میچز میں حصہ لینے کا موقع میسر نہیں آیا،اس کے باوجود جمعے کو کھیلے جانے والے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں فرنٹ لائن بولرز لسیتھ مالنگا اور سچترا سینانائیکے نے اچھی بولنگ کی تھی، پاکستان کی جانب سے ان 2میچز میں شاہد آفریدی نے بیٹنگ کی اپنی پرانی جھلک دکھائی تھی۔ ون ڈے میں اصل مقابلہ ٹاپ آرڈر کا ہوگا، پاکستانی بیٹسمینوں کو لسیتھ مالنگا اور نوان کولاسیکرا کے نئی گیند سے حملے کو پسپا کرنا ہوگا۔ ناصر جمشید کے ڈراپ ہونے کی وجہ سے احمد شہزاد کے ساتھ ون ڈے میں بھی 24 سالہ شرجیل خان ہی اوپننگ کریں گے، جمعے کے میچ میں انھوں نے 25 بالز پر 50 رنز بنائے جس کے سبب ان سے وابستہ توقعات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں حفیظ کو آرام دے کر اسد شفیق کو میدان میں اتارا گیا مگر وہ اس موقع کو کارآمد نہیں بنا پائے تھے، نائب کپتان کی اب الیون میں واپسی جبکہ اسد شفیق کو باہر بیٹھ کر اگلی باری کا انتظار کرنا ہوگا۔2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کی صورت میں بلاول بھٹی اور سہیل تنویر میں ٹائی پڑسکتی ہے، البتہ گذشتہ مقابلے میں عمدہ بیٹنگ کے بعد سہیل کو نظر انداز کرنا کافی مشکل ہوگا۔ کپتان مصباح الحق نے کہاکہ ہم نے گذشتہ کچھ عرصے سے نوجوان پلیئرز کو آزمانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جسے جاری رکھیں گے، انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے سیریز میں نوجوان پلیئرز نے عمدہ پرفارم کیا، ہمیں ان سے کافی توقعات وابستہ ہیں، سری لنکا سے سیریز میں ٹاپ آرڈر سے بڑی شراکتیں درکار ہوں گی۔ دوسری جانب تلکارتنے دلشان اور کوشل پریرا کی جانب سے سری لنکن اننگز کے آغازکا امکان ہے، البتہ ٹور سلیکشن کمیٹی کیلیے اصل آزمائش سیکوگے پرسنا اور اجنتھا مینڈس میں سے ایک کا انتخاب ہو گا، سیکوگے لیگ اسپن آل رائونڈر ہیں، وہ بیٹ کے ساتھ بہتر مگر بال کے ساتھ کافی مہنگے ثابت ہوئے، اسکواڈ میں 2 نوجوان بیٹسمین ون ڈے ڈیبیو کے منتظر ہیں مگر انھیں پہلے میچ میں چانس ملنے کا امکان نہیں ہے۔یہ میچز چونکہ ڈے اینڈنائٹ کھیلے جائیں گے اس لیے اوس کا کردار کافی اہم ہے، خاص طور پر بعد میں بولرز کو کافی پریشانی ہوگی جیسا کہ دونوں ٹوئنٹی 20 میچز میں ہوا، گیند گیلی ہونے سے بولرز کو گرپ میں مشکل پیش آتی اور درست ایریاز میں بولنگ نہیں کرپاتے ہیں۔​
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member


    ​سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں جان لڑانے کا بھی رینکنگ چارٹ پر پاکستان کو صلہ نہیں ملے گا، کلین سوئپ کی صورت میں بھی موجوہ چھٹی پوزیشن ہی برقرار رہے گی۔
    آئی لینڈرز کے پاس تیسری پوزیشن پر قبضہ جمانے کا موقع موجود ہے، سعید اجمل نمبر ون بولر کے اعزاز کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں، دیگر پلیئرز بھی بہتر کارکردگی پر ترقی پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز بدھ سے شارجہ میں ہورہا ہے، اس سیریز کے کسی بھی قسم کے نتیجہ کا پاکستان کی موجودہ چھٹی رینکنگ پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر گرین شرٹس سیریز میں 5-0 سے کلین سوئپ کرلیں تب پوائنٹس 100 سے بڑھ کر 105 ہوجائیں گے اسی طرح چوتھے نمبر پر موجود سری لنکا کی ٹیم 5 پوائنٹس کے خسارے سے 105 پر پہنچ جائے گی،مگر اعشاریائی پوائنٹس کی وجہ سے وہ پاکستان سے آگے یعنی پانچویں نمبر پر ہی رہے گی۔ اگر سری لنکا یہ سیریز 4-1 یا پھر اس سے بہتر یعنی 5-0 سے جیتا تو پھر وہ ایک درجہ ترقی سے انگلینڈ سے تیسری پوزیشن چھین لے گا۔دونوں ممالک کے درمیان سیریز میں کھلاڑی بھی اپنی رینکنگ پوزیشن کو بہتر بناسکتے ہیں، اس وقت بیٹسمینوں میں کمار سنگاکارا سب سے ہائی رینک 5 ویں نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ 10 میں موجود دیگر 2 پلیئرز تلکارتنے دلشان (7) اور مصباح الحق ( 9) ہیں، باقی تمام کھلاڑی ٹاپ 20سے بھی باہر ہیں، ان میں عمر اکمل (27)، محمد حفیظ (34)، احمد شہزاد (44) اور شاہد آفریدی (54) شامل ہیں۔ اس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، دوسری بھارت کے ویرت کوہلی اور تیسری پروٹیز اسٹار ہاشم آملا کے پاس ہے۔ بولرز میں ٹاپ پر سعید اجمل موجود ہیں، رنگانا ہیراتھ(6) کی عدم موجودگی کی وجہ سے موجودہ سیریز کا اور کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے، ٹاپ 20 میں حفیظ (12)، نوان کولاسیکرا (16) اور جنید خان (19) شامل ہیں۔​
     
  3. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

  4. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    [​IMG]
    Click to expand...
    pasand karne ke liye sukriya
     

Share This Page