1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

آفریدی کا ریکارڈ پاش پاش ہوگیا

Discussion in 'Sports' started by UmerAmer, Jan 2, 2014.

  1. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member


    شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 11 چھکوں کی مدد سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔ فوٹو؛ فائل
    کوئنز ٹاؤن: نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے ویسٹ اینڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی تیز ترین سنچری بنا کر پاکستان کے شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
    نیوزی لینڈ کے کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں بلیک کیپس کے کورے اینڈرسن نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ کورے اینڈرسن نے 12 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ اینڈرسن نے مجموعی طور پر میچ میں 14 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 131 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 11 چھکوں کی مدد سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔​
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Bohat Achi Sharing Hai
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    Bohat Achi Sharing Hai
    Click to expand...
    Pasand karne ke liye sukriya
     

Share This Page