1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Daily Quran Reciting Today 03-01-2014 Ayaat In urdu

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Jan 3, 2014.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    [241:2] اور طلاق والیوں کے لئے بھی مناسب طور پر نان و نفقہ ہے یہ واجب ہے پرہیزگاروں
    [242:2] اللّٰہ یونہی بیان کرتا ہے تمہارے لئے اپنی آیتیں کہ کہیں تمہیں سمجھ ہو
    [243:2] اے محبوب کیا تم نے نہ دیکھا تھا انہیں جو اپنے گھروں سے نکلے اور وہ ہزاروں تھے موت کے ڈر سے تو اللّٰہ نے ان سے فرمایا مرجاؤ پھر انہیں زندہ فرمادیابیشک اللّٰہ لوگوں پر فضل کرنے والا ہے مگر اکثر لوگ ناشکرے ہیں (ف۴۹۰)
    [244:2] اور لڑو اللّٰہ کی راہ میں (ف۴۹۱) اور جان لو کہ اللّٰہ سنتا جانتاہے
    [245:2] ہے کوئی جو اللّٰہ کو قرضِ حسن دے (ف۴۹۲) تو اللّٰہ اس کے لئے بہت گُنابڑھادے اور اللّٰہ تنگی اور کشائش کرتا ہے (ف۴۹۳) اور تمہیں اسی کی طرف پھر جانا
    [246:2] اے محبوب کیا تم نے نہ دیکھا بنی اسرائیل کے ایک گروہ کو جو موسٰی کے بعد ہوا (ف۴۹۴) جب اپنے ایک پیغمبر سے بولے ہمارے لئے کھڑا کردو ایک بادشاہ کہ ہم خدا کی راہ میں لڑیں نبی نے فرمایا کیا تمہارے انداز ایسے ہیں کہ تم پر جہاد فرض کیا جائے تو پھر نہ کروبولے ہمیں کیا ہوا کہ ہم اللّٰہ کی راہ میں نہ لڑیں حالانکہ ہم نکالے گئے ہیں اپنے وطن اور اپنی اولاد سے (ف۴۹۵) تو پھر جب ان پر جہاد فرض کیا گیا منہ پھیر گئے مگر ان میں کے تھوڑے (ف۴۹۶) اور اللّٰہ خوب جانتا ہے ظالموں کو
    [247:2] اور ان سے ان کے نبی نے فرمایا بیشک اللّٰہ نے طالوت کو تمہارا بادشاہ بنا کر بھیجا ہے (ف۴۹۷) بولے اسے ہم پر بادشاہی کیونکر ہوگی (ف۴۹۸) اور ہم اس سے زیادہ سلطنت کے مستحق ہیں اور اسے مال میں بھی وسعت نہیں دی گئی (ف۴۹۹) فرمایا اسے اللّٰہ نے تم پر چن لیا (ف۵۰۰) اور اسے علم اور جسم میں کشادگی زیادہ دی (ف۵۰۱) اور اللّٰہ اپنا ملک جسے چاہے دے (ف۵۰۲) اور اللّٰہ وسعت والا علم والا ہے (ف۵۰۳)
    [248:2] اور ان سے ان کے نبی نے فرمایا اس کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ آئے تمہارے پاس تابوت (ف۵۰۴) جس میں تمہارے رب کی طرف سے دلوں کا چین ہے اور کچھ بچی ہوئی چیزیں معزز موسیٰ اور معزز ہارون کے ترکہ کی اٹھاتے لائیں گے اسے فرشتے بیشک اس میں بڑی نشانی ہے تمہارے لئے اگر ایمان رکھتے ہو
    [249:2] پھر جب طالوت لشکروں کو لے کر شہر سے جدا ہوا(ف۵۰۵) بولا بیشک اللّٰہ تمہیں ایک نہر سے آزمانے والا ہے تو جو اس کا پانی پیے وہ میرا نہیں اور جو نہ پیے وہ میرا ہے مگر وہ جو ایک چُلّو اپنے ہاتھ سے لے لے (ف۵۰۶) تو سب نے اس سے پیا مگر تھوڑوں نے (۵۰۷) پھر جب طالوت اور اس کے ساتھ کے مسلمان نہر کے پار گئے بولے ہم میں آج طاقت نہیں جالوت اور اس کے لشکروں کی بولے وہ جنہیں اللّٰہ سے ملنے کا یقین تھا کہ بارہا کم جماعت غالب آئی ہے زیادہ گروہ پر اللّٰہ کے حکم سے اور اللّٰہ صابروں کے ساتھ ہے (ف۵۰۸)
    [250:2] پھر جب سامنے آئے جالوت اور اس کے لشکروں کے عرض کی اے رب ہمارے ہم پر صبر انڈیل دے اور ہمارے پاؤں جمے رکھ کافر لوگوں پرہماری مدد کر
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    [251:2] تو انہوں نے ان کو بھگادیا اللّٰہ کے حکم سے اور قتل کیا داؤد نے جالوت کو (۵۰۹) اور اللّٰہ نے اسے سلطنت اور حکمت (ف۵۱۰) عطا فرمائی اور اسے جو چاہا سکھایا (ف۵۱۱) اور اگر اللّٰہ لوگوں میں بعض سے بعض کو دفع نہ کرے (ف۵۱۲) تو ضرور زمین تباہ ہوجائے مگر اللّٰہ سارے جہان پر فضل کرنے والا ہے
    [252:2] یہ اللّٰہ کی آیتیں ہیں کہ ہم اے محبوب تم پر ٹھیک ٹھیک پڑھتے ہیں اور تم بےشک رسولوں میں ہو
    [253:2] یہ رسو ل ہیں کہ ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پر افضل کیا (ف۵۱۴) ان میں کسی سے اللّٰہ نے کلام فرمایا (ف۵۱۵) اور کوئی وہ ہے جسے سب پر درجوں بلند کیا (ف۵۱۶)اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسٰی کو کھلی نشانیاں دیں (ف۵۱۷) اور پاکیزہ روح سے اس کی مدد کی (ف۵۱۸) اور اللّٰہ چاہتا تو ان کے بعد والے آپس میں نہ لڑتے بعد اس کے کہ ان کے پاس کھلی نشانیاں آچکیں (ف۵۱۹) لیکن وہ تو مختلف ہوگئے ان میں کوئی ایمان پر رہا اور کوئی کافر ہوگیا (ف۵۲۰) اور اللّٰہ چاہتا تو وہ نہ لڑتے مگر اللّٰہ جو چاہے کرے (ف۵۲۱)
    [254:2] اے ایمان والو اللّٰہ کی راہ میں ہمارے دیئے میں سے خرچ کرو وہ دن آنے سے پہلے جس میں نہ خریدفروخت ہے نہ کافروں کے لئے دوستی اور نہ شفاعت اور کافر خود ہی ظالم ہیں (ف۵۲۲)
    [255:2] اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں (ف۵۲۳) وہ آپ زندہ اور اوروں کا قائم رکھنے والا (ف۵۲۴) اسے نہ اونگھ آئے نہ نیند (ف۵۲۵)اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں (ف۵۲۶) وہ کون ہے جو اس کے یہاں سفارش کرے بے اس کے حکم کے (ف۵۲۷) جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے (ف۵۲۸) اور وہ نہیں پاتے اس کے علم میں سے مگر جتنا وہ چاہے (ف۵۲۹) اس کی کرسی میں سمائے ہوئے ہیں آسمان اور زمین (ف۵۳۰) اور اسے بھاری نہیں ان کی نگہبانی اور وہی ہے بلند بڑائی والا (ف۵۳۱)
    [256:2] کچھ زبردستی نہیں (ف۵۳۲) دین میں بے شک خوب جدا ہوگئی ہے نیک راہ گمراہی سے تو جو شیطان کو نہ مانے اور اللّٰہ پر ایمان لائے (ف۵۳۳) اس نے بڑی محکم گرہ تھامی جسے کبھی کھلنا نہیں اور اللّٰہ سنتا جانتا ہے
    [257:2] اللّٰہ والی ہے مسلمانوں کا انہیں اندھیریوں سے (ف۵۳۴) نور کی طرف نکالتا ہے اور کافروں کے حمایتی شیطان ہیں وہ انہیں نور سے اندھیریوں کی طرف نکالتے ہیں یہی لوگ دوزخ والے ہیں انہیں ہمیشہ اس میں رہنا
    [258:2] اے محبوب کیا تم نے نہ دیکھا تھا اسے جو ابراہیم سے جھگڑا اس کے رب کے بارے میں اس پر (ف۵۳۵) کہ اللّٰہ نے اسے بادشاہی دی (ف۵۳۶) جب کہ ابراہیم نے کہا کہ میرا رب وہ ہے کہ جِلاتا اور مارتا ہے (ف۵۳۷) بولا میں جِلاتا اور مارتا ہوں (ف۵۳۸) ابراہیم نے فرمایا تو اللّٰہ سورج کو لاتا ہے پورب سے تو اس کو پچھم سے لے آ (ف۵۳۹) تو ہوش اُ ڑ گئے کافر کے اور اللّٰہ راہ نہیں دکھاتا ظالموں کو
    [259:2] یا اس کی طرح جو گزرا ایک بستی پر (ف۵۴۰) اور وہ ڈھئی پڑھی تھی اپنی چھتوں پر (ف۵۴۱) بولا اسے کیونکر جلائے گا اللّٰہ اس کی موت کے بعد تو اللّٰہ نے اسے مردہ رکھا سو برس پھر زندہ کردیا فرمایا تو یہاں کتنا ٹھرا عرض کی دن بھر ٹھرا ہوں گا یا کچھ کم فرمایا نہیں بلکہ تجھے سو برس گزر گئے اور اپنے کھانے اور پانی کو دیکھ کہ اب تک بونہ لایا اور اپنے گدھے کو دیکھ (کہ جس کی ہڈیاں تک سلامت نہ رہیں) اور یہ اس لئے کہ تجھے ہم لوگوں کے واسطے نشانی کریں اور ان ہڈیوں کو دیکھ کیونکر ہم انہیں اٹھان دیتے پھر انہےں گوشت پہناتے ہیں جب یہ معاملہ اس پر ظاہر ہوگیا بولا میں خوب جانتا ہوں کہ اللّٰہ سب کچھ کرسکتا ہے
    [260:2] اور جب عرض کی ابراہیم نے (ف۵۴۲) اے رب میرے مجھے دکھا دے تو کیونکر مردے جلائے گا فرما یا کیا تجھے یقین نہیں(ف۵۴۳)عرض کی یقین کیوں نہیں مگر یہ چاہتا ہوں کہ میرے دل کو قرار آجائے (ف۵۴۴) فرمایا تو اچھا چار پرندے لے کر اپنے ساتھ ہلالے (ف۵۴۵) پھر ان کا ایک ایک ٹکڑا ہر پہاڑ پر رکھ دے پھر انہیں بُلا وہ تیرے پاس چلے آئیں گے پاؤں سے دوڑتے (ف۵۴۶) اور جان رکھ کہ اللّٰہ غالب حکمت والا ہے


    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  3. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Download Today Reciting In Text Format

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  4. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    The End ...
     
  5. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    بہت پیاری شئیرنگ کی ہے
    ہمارے ساتھ شئیر کرنے کے لئے شکریہ​
     
  6. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Thanks For Like Umer Bro
     
  7. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Welcome Brother:a030:
     
  8. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page