1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Daily Quran Reciting Today 04-01-2014 Ayaat In urdu

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Jan 4, 2014.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    [261:2] ان کی کہاوت جو اپنے مال اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں (ف۵۴۷) اُس دانہ کی طرح جس نے اوگائیں سات بالیں (ف۵۴۸) ہر بال میں سو دانے (ف۵۴۹) اور اللّٰہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے اور اللّٰہ وسعت والا علم والا ہے
    [262:2] وہ جو اپنے مال اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں (ف۵۵۰) پھر د ےے پیچھے نہ احسان رکھیں نہ تکلیف دیں (ف۵۵۱) ان کا نیگ ان کے رب کے پاس ہے اور انہیںنہ کچھ اندیشہ ہو نہ کچھ غم
    [263:2] اچھی بات کہنا اور درگزر کرنا (ف۵۵۲)اس خیرات سے بہتر ہے جس کے بعد ستاناہو (ف۵۵۳) اور اللّٰہ بے پرواہ حلم والا ہے
    [264:2] اے ایمان والو اپنے صدقے باطل نہ کردو احسان رکھ کر اور ایذا دے کر (ف۵۵۴) اس کی طرح جو اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرے اور اللّٰہ اور قیامت پر ایمان نہ لائے تو اس کی کہاوت ایسی ہے جیسے ایک چٹان کہ اس پر مٹی ہے اب اس پر زور کا پانی پڑا جس نے اسے نرا پتھر کر چھوڑا (ف۵۵۵) اپنی کمائی سے کسی چیز پر قابو نہ پائیں گے اور اللّٰہ کافروں کو راہ نہیں دیتا
    [265:2] اور ان کی کہاوت جو اپنے مال اللّٰہ کی رضا چاہنے میں خرچ کرتے ہیں اور اپنے دل جمانے کو (ف۵۵۶) اس باغ کی سی ہے جو بھوڑ پر ہو اس پر زور کا پانی پڑا تو دونے میوے لایا پھر اگر زور کا مینھ اُسے نہ پہنچے تو اوس کافی ہے (ف۵۵۷) اور اللّٰہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے(ف۵۵۸)
    [266:2] کیا تم میں کوئی اسی پسند رکھے گا (ف۵۵۹) کہ اس کے پاس ایک باغ ہو کھجوروں اور انگوروں کا(ف۵۶۰) جس کے نیچے ندیاں بہتیں اس کے لئے اس میں ہر قسم کے پھلوں سے ہے (ف۵۶۱) اور اسے بڑھاپا آیا (ف۵۲۶)اور اس کے ناتواں بچے ہیں (ف۵۶۳) تو آیا اس پر ایک بگولا جس میں آگ تھی تو جل گیا (ف۵۶۴) ایسا ہی بیان کرتا ہے اللّٰہ تم سے اپنی آیتیں کہ کہیں تم دھیان لگاؤ (ف۵۶۵)
    [267:2] اے ایمان والو اپنی پاک کمائیوں میں سے کچھ دو (ف۵۶۶) اور اس میں سے جو ہم نے تمہارے لئے زمین سے نکالا (ف۵۶۷) اور خاص ناقص کا ارادہ نہ کرو کہ دو تو اس میں سے (ف۵۶۸) اور تمہیں ملے تو نہ لو گے جب تک اس میں چشم پوشی نہ کرو اور جان رکھو کہ اللّٰہ بے پرواہ سراہا گیا ہے
    [268:2] شیطان تمہیں اندیشہ دلاتا ہے (ف۵۶۹) محتاجی کا اور حکم دیتا ہے بے حیائی کا (ف۵۷۰) اور اللّٰہ تم سے وعدہ فرماتا ہے بخشش اور فضل کا (ف۵۷۱) اور اللّٰہ وسعت والا علم والا ہے
    [269:2] اللّٰہ حکمت دیتا ہے (ف۵۷۲) جسے چاہے اور جسے حکمت مِلی اُسے بہت بھلائی ملی اور نصیحت نہیں مانتے مگر عقل والے
    [270:2] اور تم جو خرچ کرو (ف۵۷۳) یا منت مانو (ف۵۷۴) اللّٰہ کو اس کی خبر ہے (ف۵۷۵) اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    [271:2] اگر خیرات علانیہ دو تو وہ کیا ہی اچھی بات ہے اور اگر چھپا کر فقیروں کو دو یہ تمہارے لئے سب سے بہتر ہے(ف ۵۷۶) اورا س میں تمہارے کچھ گناہ گھٹیں گے اور اللّٰہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے
    [272:2] انہیں راہ دینا تمہارے ذمہ لازم نہیں (ف۵۷۷) ہاں اللّٰہ راہ دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تم جو اچھی چیز دو تو تمہارا ہی بھلا ہے (ف۵۷۸) اور تمہیں خرچ کرنا مناسب نہیں مگر اللّٰہ کی مرضی چاہنے کے لئے اور جو مال دو تمہیں پورا ملے گا اور نقصان نہ دیئے جاؤ گے
    [273:2] ان فقیروں کے لئے جو راہ خدا میں روکے گئے (ف۵۷۹) زمین میں چل نہیں سکتے (ف۵۸۰) نادان انہیں تونگر سمجھے بچنے کے سبب (ف۵۸۱) تو انہیں ان کی صورت سے پہچان لے گا (ف۵۸۲) لوگوں سے سوال نہیں کرتے کہ گڑگڑانا پڑے اور تم جو خیرات کرو اللّٰہ اسے جانتا ہے
    [274:2] وہ جو اپنے مال خیرات کرتے ہیں رات میں اور دن میں چھپے او رظاہر (ف۵۸۳) ان کے لئے ان کا نیگ ہے ان کے رب کے پاس ان کو نہ کچھ اندیشہ ہو نہ کچھ غم
    [275:2] وہ جو سُود کھاتے ہیں (ف۵۸۴) قیامت کے دن نہ کھڑے ہوں گے مگر جیسے کھڑا ہوتا ہے وہ جسے آسیب نے چھو کر مخبوط بنادیاہو(ف۵۸۵) یہ اس لئے کہ انہوں نے کہا بیع بھی تو سُود ہی کے مانند ہے اور اللّٰہ نے حلال کیا بیع کو اور حرام کیا سُود تو جسے اس کے رب کے پاس سے نصیحت آئی اور وہ باز رہا تو اسے حلال ہے جو پہلے لے چکا (ف۵۸۶) اور اس کا کام خدا کے سپرد ہے (ف۵۸۷)اور جو اب ایسی حرکت کرے گا وہ دوزخی ہے وہ اس میں مدتوں رہیں گے(ف۵۸۸)
    [276:2] اللّٰہ ہلاک کرتا ہے سُود کو (ف۵۸۹) اور بڑھاتاہے خیرات کو (ف۵۹۰) اور اللّٰہ کو پسند نہیں آتا کوئی ناشکر بڑا گنہگار
    [277:2] بے شک وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور نماز قائم کی اور زکٰوۃ دی اُن کا نیگ ان کے رب کے پاس ہے اور نہ انہیں کچھ اندیشہ ہو نہ کچھ غم
    [278:2] اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو باقی رہ گیا ہے سود اگر مسلمان ہو (ف۵۹۱)
    [279:2] پھر اگر ایسا نہ کرو تو یقین کرلو اللّٰہ اور اللّٰہ کے رسول سے لڑائی کا (ف۵۹۲) اور اگر تم توبہ کرو تو اپنا اصل مال لے لو نہ تم کسی کو نقصان پہنچاؤ (ف۵۹۳) نہ تمہیں نقصان ہو(ف۵۹۴)
    [280:2] اور اگر قرضدار تنگی والا ہے تو اسے مہلت دو آسانی تک اور قرض اس پر بالکل چھوڑ دینا تمہارے لئے اور بھلاہے اگر جانو (ف۵۹۵)



    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  3. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Download Today Reciting In Text Format

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  4. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    The End ....
     
  5. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page