1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Daily Quran Reciting Today 05-01-2014 Ayaat In urdu

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Jan 5, 2014.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    [281:2] اور ڈرو اس دن سے جس میں اللّٰہ کی طرف پھرو گے اور ہر جان کو اس کی کمائی پوری بھردی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا(ف۵۹۶)
    [282:2] اے ایمان والوں جب تم ایک مقرر مدت تک کسی دین کا لین دین (۵۹۷) تو اسے لکھ لو (ف۵۹۸) اور چاہئے کہ تمہارے درمیان کوئی لکھنے والا ٹھیک ٹھیک لکھے (ف۵۹۹) اور لکھنے والا لکھنے سے انکار نہ کرے جیسا کہ اسے اللّٰہ نے سکھایا ہے (ف۶۰۰) تو اسے لکھ دینا چاہئے اور جس بات پر حق آتا ہے وہ لکھاتا جائے اور اللّٰہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اور حق میں سے کچھ رکھ نہ چھوڑے پھر جس پر حق آتا ہے اگر بے عقل یا ناتواں ہو یا لکھا نہ سکے (ف۶۰۱) تو اس کا ولی انصاف سے لکھائے اور دو گواہ کرلو اپنے مردوں میں سے (ف۶۰۲) پھر اگر دو مرد نہ ہوں (ف۶۰۳) تو ایک مرد اور دو عورتیں ایسے گواہ جن کو پسند کرو (ف۶۰۴) کہ کہیں ان میں ایک عورت بھولے تو اس ایک کو دوسری یاد دلاوےاورگواہ جب بلائے جائیں تو آنے سے انکار نہ کریں (۶۰۵) اور اسے بھاری نہ جانو کہ دین چھوٹا ہو یا بڑا اس کی میعاد تک لکھت کرلو یہ اللّٰہ کے نزدیک زیادہ انصاف کی بات ہے اور اس میں گواہی خوب ٹھیک رہے گی اور یہ اس سے قریب ہے کہ تمہیں شبہہ نہ پڑے مگر یہ کہ کوئی سردست کا سودا دست بدست ہو توا س کے نہ لکھنے کا تم پر گناہ نہیں (ف۶۰۶) اور جب خرید و فروخت کرو تو گواہ کرلو (ف۶۰۷) اور نہ کسی لکھنے والے کو ضرر دیا جائے نہ گواہ کو ( یا نہ لکھنے والا ضرر دے نہ گواہ) (ف۶۰۸) اور جو ایسا کرو تو یہ تمہارا فسق ہوگا اور اللّٰہ سے ڈرو اور اللّٰہ تمہیں سکھاتا ہے اوراللّٰہ سب کچھ جانتا ہے
    [283:2] اور اگر تم سفر میں ہو (ف۶۰۹) اورلکھنے والا نہ پاؤ (ف۶۱۰) تو گِرو ہو قبضہ دیا ہوا (ف۶۱۱) اور اگر تم میں ایک کو دوسرے پر اطمینان ہو تو وہ جسے اس نے امین سمجھا تھا (ف۶۱۲)اپنی امانت اداکرے (ف۶۱۳) اللّٰہ سے ڈرے جو اُس کا رب ہے اور گواہی نہ چھپاؤ(ف۶۱۴) اور جو گواہی چھپائے گا تو اندر سے اس کا دل گنہگار ہے (ف۶۱۵) اور اللّٰہ تمہارے کاموں کو جانتا ہے
    [284:2] اللّٰہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اگر تم ظاہرکرو جوکچھ (ف۶۱۶) تمہارے جی میں ہے یا چھپاؤ اللّٰہ تم سے اس کا حساب لے گا (ف۶۱۷) تو جسے چاہے گا بخشے گا (ف۶۱۸) اور جسے چاہے گا سزا دے گا (ف۶۱۹) اور اللّٰہ ہر چیز پر قادر ہے
    [285:2] رسول ایمان لایا اس پر جو اسکے رب کے پاس سے اس پر اُترا اور ایمان والے سب نے مانا (ف۶۲۰) اللّٰہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو (ف۶۲۱) یہ کہتے ہوے کہ ہم اس کے کسی رسول پر ایمان لانے میں فرق نہیں کرتے (ف۶۲۲) اور عرض کی کہ ہم نے سنا اور مانا (ف۶۲۳) تیری معافی ہو اے رب ہمارے اور تیری ہی طرف پھرنا ہے
    [286:2] اللّٰہ کسی جان پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اس کی طاقت بھر اس کا فائدہ ہے جو اچھا کمایا اور اس کا نقصان ہے جو برائی کمائی (ف۶۲۴)اے رب ہمارے ہمیں نہ پکڑ اگر ہم بھولیں (ف۶۲۵) یا چوکیں اے رب ہمارے اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تو نے ہم سے اگلوں پر رکھا تھا اے رب ہمارے اور ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں سہار نہ ہو اور ہمیں معاف فرمادے اور بخش دے اور ہم پر مہر کر تو ہمارا مولیٰ ہے تو کافروں پر ہمیں مدد دے



    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Download Today Reciting In Text Format

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  3. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page