1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Daily Quran Reciting Today 07-01-2014 Ayaat In urdu

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Jan 7, 2014.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    [1:3] الٓمَّٓ
    [2:3] اللّٰہ ہے جس کے سوا کسی کی پوجا نہیں (ف۲) آپ زندہ اور ں کا قائم رکھنے والا
    [3:3] اُس نے تم پر یہ سچی کتاب اُتاری اگلی کتابوں کی تصدیق فرماتی اور اُس نے اس سے پہلے توریت اور انجیل اتاری
    [4:3] اورلوگوں کو راہ دکھاتی اور فیصلہ اُتارا بے شک وہ جو اللّٰہ کی آیتوں سے منکر ہوئے (ف۳) ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللّٰہ غالب بدلہ لینے والا ہے
    [5:3] اللّٰہ پر کچھ چھپا نہیں زمین میں نہ آسمان میں
    [6:3] وہی ہے کہ تمہاری تصویر بناتا ہے ماؤں کے پیٹ میں جیسی چاہے(ف۴) اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں عزت والا حکمت والا (ف۵)
    [7:3] وہی ہے جس نے تم پر یہ کتاب اتاری اس کی کچھ آیتیں صاف معنٰی رکھتی ہیں (ف۶) وہ کتاب کی اصل ہیں (ف۷) اور دوسری وہ ہیں جن کے معنی میں اشتباہ ہے (ف۸) وہ جن کے دلوں میں کجی ہے (ف۹) وہ اشتباہ والی کے پیچھے پڑتے ہیں (ف۱۰) گمراہی چاہنے (ف۱۱) اور اس کا پہلو ڈھونڈھنے کو (ف۱۲) اور اس کا ٹھیک پہلو اللّٰہ ہی کو معلوم ہے (ف۱۳) اور پختہ علم والے (ف۱۴) کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے (ف۱۵) سب ہمارے رب کے پاس سے ہے (ف۱۶) اور نصیحت نہیں مانتے مگر عقل والے (ف۱۷)
    [8:3] اے رب ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر بعد اس کے کہ تو نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا کر بے شک تو ہے بڑا دینے والا
    [9:3] اے رب ہمارے بے شک تو سب لوگوں کو جمع کرنے والا ہے (ف۱۸) اس دن کے لئے جس میں کوئی شبہہ نہیں (ف۱۹) بے شک اللّٰہ کا وعدہ نہیں بدلتا (ف۲۰)
    [10:3] بے شک وہ جو کافر ہوئے (ف۲۱) ان کے مال اور ان کی اولاد اللّٰہ سے انہیں کچھ نہ بچاسکیں گے اور وہی دوزخ کے ایندھن ہیں
    [11:3] جیسے فرعون والوں اور ان سے اگلوں کا طریقہ انہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں تو اللّٰہ نے ان کے گناہوں پر ان کو پکڑا اور اللّٰہ کا عذاب سخت
    [12:3] فرما دو کافروں سے کوئی دم جاتا ہے کہ تم مغلوب ہو گے اور دوزخ کی طرف ہانکے جاؤ گے (ف۲۲) اور وہ بہت ہی برُا بچھونا
    [13:3] بے شک تمہارے لئے نشانی تھی (ف۲۳) دو گروہوں میں جو آپس میں بھڑ پڑے (ف۲۴) ایک جتھا اللّٰہ کی راہ میں لڑتا (ف۲۵) اور دوسرا کافر (ف۲۶) کہ انہیں آنکھوں دیکھا اپنے سے دونا سمجھیں اور اللّٰہ اپنی مدد سے زور دیتا ہے جسے چاہتا ہے (ف۲۷) بے شک اس میں عقلمندوں کے لئے ضرور دیکھ کر سیکھنا ہے
    [14:3] لوگوں کے لئے آراستہ کی گئی ان خواہشوں کی محبت (ف۲۸) عورتیں اور بیٹے اور تلے اوپر سونے چاندی کے ڈھیر اور نشان کئے ہوئے گھوڑے اور چوپائے اور کھیتی یہ جیتی دنیا کی پونجی ہے (ف۲۹) اور اللّٰہ ہے جس کے پاس اچھا ٹھکانا (ف۳۰)
    [15:3] تم فرماؤ کیا میں تمہیں اس سے (۳۱) بہتر چیز بتادوں پرہیز گاروں کے لئے ان کے رب کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے اور ستھری بیبیاں (ف۳۲)اور اللّٰہ کی خوشنودی (ف۳۳) اور اللّٰہ بندوں کو دیکھتا ہے (ف۳۴)
    [16:3] وہ جو کہتے ہیں اے رب ہمارے ہم ایمان لائے تو ہمارے گناہ معاف کر اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے
    [17:3] صبر والے (ف۳۵) اور سچے (ف۳۶) اور ادب والے اور راہ خدا میں خرچنے والے اور پچھلے پہرے معافی مانگنے والے (ف۳۷)
    [18:3] اللّٰہ نے گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں (ف۳۸) اور فرشتوں نے اور عالموں نے (ف۳۹) انصاف سے قائم ہو کر اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں عزت والا حکمت والا
    [19:3] بے شک اللّٰہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے (ف۴۰) اور پھوٹ میں نہ پڑے کتابی (ف۴۱) مگر بعد اس کے کہ انہیں علم آچکا (ف۴۲) اپنے دلوں کی جلن سے (ف۴۳) اور جو اللّٰہ کی آیتوں کا منکر ہو تو بے شک اللّٰہ جلد حساب لینے والا ہے
    [20:3] پھر اے محبوب اگر وہ تم سے حجت کریں تو فرمادو میں اپنامنھ اللّٰہ کے حضور جھکائے ہوں اور جو میرے پیرو ہوئے (ف۴۴) اور کتابیوں اور اَن پڑھوں سے فرماؤ (ف۴۵)کیا تم نے گردن رکھی (ف۴۶) پس اگر وہ گردن رکھیں جب تو راہ پاگئے اور اگر منھ پھیریں تو تم پر تو یہی حکم پہنچادینا ہے (ف۴۷) اور اللّٰہ بندوں کو دیکھ رہا ہے


    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Download Today Reciting In Text Format

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  3. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page