1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

Daily Quran Reciting Today 09-01-2014 Ayaat In urdu


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Jan 9, 2014.

Quran e Kareem"/>Jan 9, 2014"/>

Share This Page

  1. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    [41:3] عرض کی اے میرے رب میرے لئے کوئی نشانی کردے (ف۸۵) فرمایا تیری نشانی یہ ہے کہ تین دن تو لوگوں سے بات نہ کرے مگر اشارے سے اور اپنے رب کی بہت یاد کر (ف۸۶) اور کچھ دن رہے اور تڑکے اس کی پاکی بول
    [42:3] اور جب فرشتوںنے کہا اے مریم بے شک اللّٰہ نے تجھے چُن لیا (ف۸۷) اور خوب ستھرا کیا (ف۸۸) اور آج سارے جہاں کی عورتوں سے تجھے پسند کیا(ف۸۹)
    [43:3] اے مریم اپنے رب کے حضور ادب سے کھڑی ہو(ف۹۰) اور اس کے لئے سجدہ کر اور رکوع والوں کے ساتھ رکوع کر
    [44:3] یہ غیب کی خبریںہیں کہ ہم خفیہ طور پر تمہیں بتاتے ہیں (ف۹۱) اور تم ان کے پاس نہ تھے جب وہ اپنی قلموں سے قرعہ ڈالتے تھے کہ مریم کس کی پرورش میں رہیں اور تم ان کے پاس نہ تھے جب وہ جھگڑرہے تھے (ف۹۲)
    [45:3] اور یاد کرو جب فرشتوں نے مریم سے کہا اے مریم اللّٰہ تجھے بشارت دیتا ہے اپنے پاس سے ایک کلمہ کی (ف۹۳) جس کا نام ہے مسیح عیسٰی مریم کا بیٹا رو دار ہوگا (ف۹۴) دنیا اور آخرت میں اور قرب والا (ف۹۵)
    [46:3] اور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں (ف۹۶) اورپکی عمر میں (ف۹۷) اور خاصوں میں ہوگا
    [47:3] بولی اے میرے رب میرے بچہ کہاں سے ہوگا مجھے تو کسی شخص نے ہاتھ نہ لگایا (ف۹۸) فرمایا اللّٰہ یوں ہی پیدا کرتا ہے جو چاہے جب کسی کام کا حکم فرمائے تو اس سے یہی کہتا ہے کہ ہوجا وہ فوراً ہوجاتا ہے
    [48:3] اور اللّٰہ سکھائے گا کتاب اور حکمت اور توریت اور انجیل
    [49:3] اور رسول ہوگا بنی اسرائیل کی طرف یہ فرماتا ہوا کہ میں تمہارے پاس ایک نشانی لایا ہوں(ف۹۹) تمہارے رب کی طرف سے کہ میں تمہارے لئے مٹی سے پرند کی سی مورت بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ فوراً پرند ہوجاتی ہے اللّٰہ کے حکم سے (ف۱۰۰) اور میں شفا دیتا ہوں مادر زاد اندھے اور سپید داغ والے کو (ف۱۰۱) اور میں مُردے جلاتا ہوں اللّٰہ کے حکم سے(ف۱۰۲) اور تمہیں بتاتا ہوں جو تم کھاتے اور جو اپنے گھروں میں جمع کررکھتے ہو (ف۱۰۳) بے شک ان باتوں میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو
    [50:3] اور تصدیق کرتا آیا ہوں اپنے سے پہلی کتاب توریت کی اور اس لئے کہ حلال کروں تمہارے لئے کچھ وہ چیزیں جو تم پر حرام تھیں (ف۱۰۴) اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لایا ہوں تو اللّٰہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو
    [51:3] بے شک میرا تمہارا سب کا رب اللّٰہ ہے تو اسی کو پوجو(ف۱۰۵) یہ ہے سیدھا
    [52:3] پھر جب عیسٰی نے اُن سے کفر پایا (ف۱۰۶) بولا کون میرے مددگار ہوتے ہیں اللّٰہ کی طرف حواریوں نے کہا-(۱۰۷) ہم دین خدا کے مدد گار ہیں ہم اللّٰہ پر ایمان لائے اور آپ گواہ ہوجائیں کہ ہم مسلمان ہیں (ف۱۰۸)
    [53:3] اے رب ہمارے ہم اس پر ایمان لائے جو تو نے اتارا اور رسول کے تابع ہوئے تو ہمیں حق پر گواہی دینے والوں میں لکھ لے
    [54:3] اور کافروں نے مکر کیا (ف۱۰۹) ا ور اللّٰہ نے ان کے ہلاک کی خفیہ تدبیر فرمائی اور اللّٰہ سب سے بہتر چھپی تدبیر والا ہے (ف۱۱۰)
    [55:3] یاد کرو جب اللّٰہ نے فرمایا اے عیسٰی میں تجھے پوری عمر تک پہنچاؤں گا-(ف۱۱۱) اور تجھے اپنی طرف اٹھالوں گا (ف۱۱۲) اور تجھے کافروں سے پاک کردوں گا اور تیرے پیرووں کو (ف۱۱۳) قیامت تک تیرے منکروں پر (ف۱۱۴) غلبہ دوں گا پھر تم سب میری طرف پلٹ کر آؤگے تو میں تم میں فیصلہ فرمادوں گا جس بات میں جھگڑتے ہو
    [56:3] تو وہ جو کافر ہوئے میں انہیں دنیا و آخرت میں سخت عذاب کروں گا اور ا ن کا کوئی مددگار نہ ہوگا
    [57:3] اور وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اللہ ان کا نیگ انہیں بھرپور دے گا اور ظالم اللّٰہ کو نہیں بھاتے
    [58:3] یہ ہم تم پر پڑھتے ہیں کچھ آیتیں اور حکمت والی نصیحت
    [59:3] عیسیٰ کی کہاوت اللّٰہ کی نزدیک آدم کی طرح ہے (ف۱۱۵) اسے مٹی سے بنایا پھر فرمایا ہوجا وہ فوراً ہوجاتا ہے
    [60:3] اے سننے والے یہ تیرے رب کی طرف سے حق ہے تو شک والوں میں نہ ہونا


    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  2. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    Download Today Reciting In Text Format

    Hidden Content:
    یہ لنک دیکھنے کے لیے فورم پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
     
  3. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Management
    • 36/49

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page