1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Daily Quran Reciting Today 10-01-2014 Ayaat In urdu

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Jan 10, 2014.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    [61:3] پھر اے محبوب جو تم سے عیسٰی کے بارے میں حجت کریں بعد اس کے کہ تمہیں علم آچکا تو ان سے فرمادو آؤ ہم تم بلائیں اپنے بیٹے اور تمہارے بیٹے اور اپنی عورتیں اور تمہاری عورتیں اور اپنی جانیں اور تمہاری جانیں پھر مباہلہ کریں تو جھوٹوں پر اللّٰہ کی لعنت ڈالیں (ف۱۱۶)
    [62:3] یہی بے شک سچابیان ہے (ف۱۱۷) اور اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں(ف۱۱۸) اور بے شک اللّٰہ ہی غالب ہے حکمت والا
    [63:3] پھر اگر وہ منھ پھیریں تو اللّٰہ فسادیوں کو جانتا ہے
    [64:3] تم فرماؤاے کتابیو ایسے کلمہ کی طرف آؤ جو ہم میں تم میںیکساں ہے (ف۱۱۹) یہ کہ عبادت نہ کریں مگر خدا کی اور اس کا شریک کسی کو نہ کریں (ف۱۲۰) اور ہم میں کوئی ایک دوسرے کو رب نہ بنالے اللّٰہ کے سوا (ف۱۲۱) پھر اگر وہ نہ مانیں تو کہہ دو تم گواہ رہو کہ ہم مسلمان ہیں
    [65:3] اے کتاب والو ابراہیم کے بارے میں کیوں جھگڑتے ہو توریت وانجیل تو نہ اتری مگر ان کے بعد تو کیا تمہیں عقل نہیں (ف۱۲۲)
    [66:3] سنتے ہو یہ جو تم ہو (ف۱۲۳) اس میں جھگڑے جس کا تمہیں علم تھا (ف۱۲۴) تو اس میں (ف۱۲۵)مجھ سے کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں علم ہی نہیں اور اللّٰہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے (ف۱۲۶)
    [67:3] ابراہیم نہ یہودی تھے اور نہ نصرانی بلکہ ہر باطل سے جدا مسلمان تھے اور مشرکوں سے نہ تھے (ف۱۲۷)
    [68:3] بے شک سب لوگوں سے ابراہیم کے زیادہ حق دار وہ تھے جو ان کے پیرو ہوئے (ف۱۲۸ )اور یہ نبی (ف۱۲۹) اور ایمان والے (۱۳۰) اور ایمان والوں کا والی اللّٰہ ہے
    [69:3] کتابیوں کا ایک گروہ دل سے چاہتا ہے کہ کسی طرح تمہیں گمراہ کردیں اور وہ اپنے ہی آپ کو گمراہ کرتے ہیں اور انہیں شعور نہیں (ف۱۳۱)
    [70:3] اے کتابیو اللّٰہ کی آیتوں سے کیوں کفر کرتے ہو حالانکہ تم خود گواہ ہو (آیت ۷۰)(ف۱۳۲)
    [71:3] اے کتابیو حق میں باطل کیوں ملاتے ہو (ف۱۳۳) اور حق کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تمہیں خبر ہے
    [72:3] اور کتابیوں کا ایک گروہ بولا (ف۱۳۴) وہ جو ایمان والوں پر اترا (ف۱۳۵) صبح کو اس پر ایمان لاؤ اور شام کو منکر ہوجاؤ شاید وہ پھرجائیں(ف۱۳۶)
    [73:3] اور یقین نہ لاؤ مگر اس کا جو تمہارے دین کا پیرو ہے تم فرمادو کہ اللّٰہ ہی کی ہدایت ہدایت ہے(ف۱۳۷) (یقین کا ہے کا نہ لاؤ) اس کا کہ کسی کو ملے (ف۱۳۸) جیسا تمہیں ملا یا کوئی تم پر حجت لاسکے تمہارے رب کے پاس (ف۱۳۹) تم فرمادو کہ فضل تو اللّٰہ ہی کے ہاتھ ہے جسے چاہے دے اور اللّٰہ وسعت والا علم والا ہے
    [74:3] اپنی رحمت سے (ف۱۴۰) خاص کرتا ہے جسے چاہے (ف۱۴۱) اور اللّٰہ بڑے فضل والا ہے
    [75:3] اور کتابیوں میں کوئی وہ ہے کہ اگر تو اس کے پاس ایک ڈھیر امانت رکھے تو وہ تجھے ادا کردے گا (ف۱۴۲) اور ان میں کوئی وہ ہے کہ اگر ایک اشرفی اس کے پاس امانت رکھے تو وہ تجھے پھیر کر نہ دے گا مگر جب تک تو اس کے سر پر کھڑا رہے-(ف۱۴۳) یہ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ اَن پڑھوں (۱۴۴) کے معاملہ میں ہم پر کوئی مؤاخذہ نہیں اور اللّٰہ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھتے ہیں (ف۱۴۵)
    [76:3] ہاں کیوں نہیں جس نے اپنا عہد پورا کیا اور پرہیزگاری کی اور بے شک پرہیزگار اللّٰہ کو خوش آتے ہیں
    [77:3] جو اللّٰہ کے عہد اوراپنی قسموں کے بدلے ذلیل دام لیتے ہیں (ف۱۴۶) آخرت میں ان کا کچھ حصہ نہیں اور اللّٰہ نہ ان سے بات کرے نہ ان کی طرف نظر فرمائے قیامت کے دن اور نہ انہیں پاک کرے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے (ف۱۴۷)
    [78:3] اور ان میں کچھ وہ ہیں جو زبان پھیر کر کتاب میں میل کرتے ہیں کہ تم سمجھو یہ بھی کتاب میں ہے اور وہ کتاب میں نہیں اور وہ کہتے ہیں یہ اللّٰہ کے پاس سے ہے اور وہ اللّٰہ کے پاس سے نہیں اور اللّٰہ پر دیدہ ودانستہ جھوٹ باندھتے ہیں (ف۱۴۸)
    [79:3] کسی آدمی کا یہ حق نہیں کہ اللّٰہ اسے کتاب اور حکم و پیغمبری دے (ف۱۴۹) پھر وہ لوگوں سے کہے کہ اللّٰہ کو چھوڑ کر میرے بندے ہوجاؤ (ف۱۵۰) ہاں یہ کہے گا کہ اللّٰہ والے (ف۱۵۱) ہوجاؤ اس سبب سے کہ تم کتاب سکھاتے ہو اور اس سے کہ تم درس کرتے ہو (ف۱۵۲)
    [80:3] اور نہ تمہیں یہ حکم دے گا (ف۱۵۳) کہ فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا ٹھیرا لو کیا تمہیں کفر کا حکم دے گا بعد اس کے کہ تم مسلمان ہولئے (ف۱۵۴)


    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Download Today Reciting In Text Format

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  3. Great sharing paji
     
  4. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    Great sharing paji
    Click to expand...
    Pasand karny Ka Shukria
     
  • UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    بہت پیاری شیئرنگ کی ہے
    ہمارے ساتھ شئیر کرنے کے لئے شکریہ​
     
  • Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    پسند کرنے کا شکریہ
    عمر برادر
     
  • UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Welcome Brother
     
  • ~Asad~

    ~Asad~ Management

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     
  • Share This Page