1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Daily Quran Reciting Today 12-01-2014 Ayaat In urdu

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Jan 12, 2014.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    [81:3] اور یاد کرو جب اللّٰہ نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا (ف۱۵۵) جو میں تم کو کتاب اور حکمت دوں پھر تشریف لائے تمہارے پاس وہ رسول (ف۱۵۶) کہ تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمائے (ف۱۵۷) تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا فرمایا کیوں تم نے اقرار کیا اور اس پر میرا بھاری ذمہ لیا سب نے عرض کی ہم نے اقرار کیا فرمایاتو ایک دوسرے پر گواہ ہوجاؤ اور میں آپ تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوں
    [82:3] تو جو کوئی اس (ف۱۵۸) کے بعد پھرے (ف۱۵۹) تو وہی لوگ فاسق ہیں (ف۱۶۰)
    [83:3] تو کیا اللّٰہ کے دین کے سوا اور دین چاہتے ہیں (ف۱۶۱) اور اسی کے حضور گردن رکھتے ہیں جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں (ف۱۶۲) خوشی سے (ف۱۶۳) اور مجبوری سے (ف۱۶۴) اور اسی کی طرف پھربں گے
    [84:3] یوں کہو کہ ہم ایمان لائے اللّٰہ پر اور اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو اترا ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحق اور یعقوب اور ان کے بیٹوں پر اور جو کچھ ملا موسٰی اور عیسٰی اور انبیاء کو ان کے رب سے ہم ان میں کسی پر ایمان میں فرق نہیں کرتے (ف ۱۶۵) اور ہم اسی کے حضور گردن جھکائے ہیں
    [85:3] اور جو اسلام کے سوا کوئی دین چاہے گا وہ ہر گز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں سے
    [86:3] کیونکہ اللّٰہ ایسی قوم کی ہدایت چاہے جو ایمان لا کر کافر ہوگئے (ف۱۶۶) اور گواہی دے چکے تھے کہ رسول (ف۱۶۷) سچا ہے اور انہیں کھلی نشانیاں آچکی تھیں(ف۱۶۸) اور اللّٰہ ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا
    [87:3] ان کا بدلہ یہ ہے کہ ان پر لعنت ہے اللّٰہ اور فرشتوں اور آدمیوں کی سب
    [88:3] کی ہمیشہ اس میں رہیں نہ ان پر سے عذاب ہلکا ہو اور نہ انہیں مہلت دی جائے
    [89:3] مگر جنہوںنے اس کے بعد توبہ کی (ف۱۶۹) اور آپاسنبھالا تو ضرور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
    [90:3] بے شک وہ جو ایمان لا کر کافر ہوئے پھر اور کفر میں بڑھے (ف۱۷۰) ان کی توبہ ہر گز قبول نہ ہوگی(ف۱۷۱) اور وہی ہیں بہکے ہوئے
    [91:3] وہ جو کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ان میں کسی سے زمین بھر سونا ہر گز قبول نہ کیا جائے گا اگرچہ اپنی خلاصی کو دے ان کے لئے دردناک عذاب ہے اور ان کا کوئی یار نہیں
    [92:3] تم ہر گز بھلائی کو نہ پہنچو گے جب تک راہِ خدا میں اپنی پیاری چیز نہ خرچ نہ کرو(ف۱۷۲) اورتم جو کچھ خرچ کرو اللّٰہ کو معلوم ہے
    [93:3] سب کھانے بنی اسرائیل کو حلال تھے مگر وہ جو یعقوب نے اپنے اوپر حرام کرلیا تھا توریٰت اُترنے سے پہلے تم فرماؤ توریٰت لا کر پڑھو اگر سچے ہو (ف۱۷۳)
    [94:3] تو اُس کے بعد جو اللّٰہ پر جھوٹ باندھے (ف۱۷۴) تو وہی ظالم ہیں
    [95:3] تم فرماؤ اللّٰہ سچا ہے تو ابراہیم کے دین پر چلو (ف۱۷۵) جوہر باطل سے جدا تھے اور شرک والوںمیں نہ تھے
    [96:3] بے شک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہان کا راہنما (ف۱۷۶)
    [97:3] اس میں کھلی نشانیاں ہیں (ف۱۷۷) ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ (ف۱۷۸) اور جو اس میں آئے امان میں ہو (ف۱۷۹) اور اللّٰہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے (ف۱۸۰) اور جو منکر ہو تو اللّٰہ سارے جہان سے بے پرواہ ہے(ف۱۸۱)
    [98:3] تم فرماؤ اے کتابیو اللّٰہ کی آیتیں کیوں نہیں مانتے (ف۱۸۲) اور تمہارے کام اللّٰہ کے سامنے ہیں
    [99:3] تم فرماؤ اے کتابیو کیوں اللّٰہ کی راہ سے روکتے ہو (ف ۱۸۳) اُسے جو ایمان لائے اسے ٹیڑھا کیا چاہتے ہو اور تم خود اس پرگواہ ہو (ف۱۸۴) اور اللّٰہ تمہارے کو تکوں سے بے خبر نہیں
    [100:3] اے ایمان والو اگر تم کچھ کتابیوں کے کہے پر چلے تو وہ تمہارے ایمان کے بعد تمہیں کافر کر چھوڑیں گے (ف۱۸۵)


    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Download Today Reciting In Text Format

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  3. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page