1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

جوان عورت

Discussion in 'Khawateen Ka Markaz' started by PRINCE SHAAN, Jan 12, 2014.


  1. جوان عورت


    ایک خاتون بڑھاپے کی منازل طے کررہی تھی مگر اس کا چہرا ہشاش بشاش اور انتہائی خوبصورت تھا- لگتا نہیں تھا کہ کہ وہ کسی بوڑھی عورت کا چہرہ ہے بلکہ وہ چہرے مہرے سے جوان عورت معلوم ہوتی تھی-
    کسی نے پوچھا: آپ کی عمر لمبی ہوچکی ہے، بڑھاپے کے صحرا میں اپ کی زندگی کا سفر جاری ہے، مگر تعحب ہے کہ آپ کا چہرہ بہت ہی صاف و شفاف ہے- آخر آپ کیا طریقہ اختیار کرتی ہیں جس کے باعث آپ کا چہرہ جوان عورت کا چہرہ معلوم ہوتا ہے؟
    بوڑھی خاتون نے جواب دیا: بہن! میں وہ طریقہ استعمال کرتی ہوں، جس سے اکثر و بیشتر خواتین ناواقف ہیں- میں نے یہ نسخہ کائنات کے سب سے بڑے معالج سے لیا ہے جس کے استعمال کے بعد انسانی خواہشات ختم ہوجاتی ہیں، حالانکہ انسانی خواہشات کا لامتناہی سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آتا-
    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:
    “اگر ابن آدم کو دو وادیاں سونے اور چاندی کی مل جائيں تو وہ تیسری وادی کی خواہش کرے گا- بات یہ ہے کہ ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی ہی بھرسکتی ہے”
    (بخاری:6436، مسلم:1049)
    میں بھی ہر روز میک اپ کرتی ہوں- میرے میک اپ کی تفصیل اس طرح سے ہے:
    “میرے دونوں ہونٹوں پر حق غالب رہتا ہے، میری آواز کی گنگناہٹ ذکر و اذکار ہے- میری آنکھوں کا میک اپ غض بصر (نگاہ کی پستی) ہے- میرے دونوں ہاتھوں کی سجاوٹ احسان کرنا ہے- میرے قدموں کی خوبصورتی استقرار و استقامت ہے- میرے دل کا قرار حب الہی ہے- میری عقل کا سنگار حکمت و دانائی ہے- میرے نفس کی غذا اطاعت و فرمانبرداری ہے- میری خواہش کی انتہا ایمان ہے- یہی میرا میک اپ ہے جس کو اپنانے پر میرے چہرے کو یہ رونق نصیب ہوئی ہے جو آپ کے سامنے ہے”


     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Thanks For Sharing
     
  3. Ali

    Ali ITU Lover

    جزاک اللہ
    بھائی جان
     
  4. Ali

    Ali ITU Lover

    جزاک اللہ
    بھائی جان
     
  5. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  6. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Very Nice
    Keep it up
     

Share This Page