1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

"امید"

Discussion in 'Urdu Iqtebaas' started by PRINCE SHAAN, Jan 13, 2014.




  1. "امید"

    ایک معزز خاتون کی شادی اسماعیل نامی شخص سے ہوئی.. اسماعیل ایک متقی شخص اور جلیل القدر عالم تھے.. انہوں نے امام مالک رحمتہ اﷲ علیہ کی شاگردی اختیار کی..

    اس مبارک شادی کا پھل میاں بیوی کو ایک نامی گرامی بچے کی صورت میں ملا جس کا نام انہوں نے"محمد"رکھا.. شادی ہوئے ابھی کچھ ہی سال گزرےتھے کہ اسماعیل بیوی اور چھوٹے بچے کو داغ مفارقت دے گئے اور وراثت میں کافی دولت چھوڑگئے..


    والدہ انتہائی انہماک کے ساتھ اپنے بیٹے کی تربیت میں جت گئیں.. ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا ایک جلیل القدر عالم بن کر افق عالم پر چمکے اور اپنے علم سے تاریک دنیا کو منور کردے لیکن ان کی حسرت و یاس اس وقت کوئی ٹھکانا نہ رہا جب ان کے بچے کے مستقبل میں ترقی اور ان کی تمناؤں کی تکمیل میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا ہوگئی..

    بچپن ہی میں یہ بچہ اپنی بینائی سے ہاتھ دھوبیٹھا.. اب نابینا ہونے کی صورت میں یہ بچہ حصول تعلیم کے لیے علماء کے دروس میں شرکت سے معذور تھا اور نہ وہ حصول علم کےلیے دوسرے شہروں کا سفر اختیار کرسکتا تھا.. ماں کا یہ غم کھائے جارہا تھا کہ آخر اس بچے کا کیا ہوگا'عالم دین کیوں کر بن سکے گا'بینائی کے بغیر علم کا حصول کیسے ممکن ہے..؟

    اس خواہش کی تکمیل کے لیے ایک ہی ذریعہ باقی تھا'ایک ہی راستہ تھا اور وہ راستہ دعا کا تھا.. چنانچہ اﷲ تعالی نے اس پر دعا کے دروازے کھول دئیے اور پورے اخلاص اور سچی نیت کے ساتھ دربار الہی میں گڑگڑا کر رونے لگی اور اﷲ رب العزت کے سامنے دست سوال دراز کرکے بچے کی بینائی کےلیے دعائیں مانگنے لگی..

    یہ دعائیں نجانے کتنی مدت تک ہوتی رہیں کہ ایک رات اس نے عجیب وغریب خواب دیکھا.. حضرت ابرہیم خلیل اﷲ خواب میں نظر آئے.. وہ فرما رہے تھے..

    "اے بی بی! تیری دعاؤں کی کثرت سے سبب اﷲ رب العالمین نے تیرے بیٹے کی بینائی واپس کردی ہے.."

    جب محمد کی والدہ بیدار ہوئیں تو دیکھا واقعی اس کے بیٹے کی بینائی بحال ہوگئی ہے.. ان کی زبان سے بےساختہ یہ الفاظ نکلے..

    "ام من یجیب المضطر اذا دعاہ ویکشف السوء ویجعلکم خلفاء الارض الہ مع اﷲ.."

    "اے پروردگار ! پریشان حال کی دعائیں تیرے علاوہ کون سن سکتا ہے اور کون ہے جو بندوں کی تکلیفوں کو دور کرتا ہے.."

    یہ عظیم خاتون جو مسلسل دعائیں مانگتی رہیں'امام المحد ثین محمد بن اسماعیل بخاری رحمتہ اﷲ علیہ کی والدہ محترمہ تھیں جنہوں نے بیٹے کی بینائی لوٹ آنے کےبعد اس کی تعلیم وتربیت اس قدر محنت سے کی کہ اﷲ تعالی نے ان کے بیٹے پر علوم و فنون کے دروازے کھول دئیے..

    اور پھر آگے چل کر یہ بچہ ایک بہت بڑا محدث بنا اور کتاب اﷲ کے بعد دنیا کی صیح ترین کتاب مرتب کی جو"صیح البخاری"کے نام سے مشہور ہے.. بچے کو لوگ امام بخاری سے جانتے ہیں جن کا پورا نام محمد بن اسماعیل البخاری رحمتہ اﷲ علیہ ہے..

    "ماخوذ.. مراة البخاری"


     
  2. Ali

    Ali supper Hero

    ہمم ویری نائس
    بھائی جان

     
  3. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

Share This Page