1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. آئی ٹی استاد عید آفر
    Dismiss Notice

Daily Quran Reciting Today 17-01-2014 Ayaat In urdu


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Jan 17, 2014.

Quran e Kareem"/>Jan 17, 2014"/>

Share This Page

  1. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    [141:3] اور اس لئے کہ اللّٰہ مسلمانوں کا نکھار کردے (ف۲۵۲) اور کافروں کو مٹا دے (ف۲۵۳)
    [142:3] کیا اس گمان میں ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے اور ابھی اللّٰہ نے تمہارے غازیوں کا امتحان نہ لیا اور نہ صبر والوں کی آزمائشیں کی (ف۲۵۴)
    [143:3] اور تم تو موت کی تمنا کیا کرتے تھے اس کے ملنے سے پہلے (ف۲۵۵) تو اب وہ تمہیں نظر آئی آنکھوں کے سامنے
    [144:3] اورمحمدتو ایک رسول ہیں (ف۲۵۶) ان سے پہلے اور رسول ہوچکے (ف۲۵۷ ) تو کیا اگر وہ انتقال فرمائیں یا شہید ہوں تو تم اُلٹے پاؤں پھر جاؤ گے اور جو اُلٹے پاؤں پھرے گا اللّٰہ کا کچھ نقصان نہ کرے گا اور عنقریب اللّٰہ شکر والوں کو صلہ دے گا (ف۲۵۸)
    [145:3] اور کوئی جان بے حکم خدا مرنہیں سکتی (ف۲۵۹) سب کا وقت لکھا رکھا ہے (ف۲۶۰) اورجو دنیا کا انعام چاہے(ف۲۶۱) ہم اس میں سے اُسے دیں اور جو آخرت کا انعام چاہے ہم اس میں سے اُسے دیں(ف۲۶۲) اور قریب ہے کہ ہم شکر والوں کو صلہ عطا کریں
    [146:3] اور کتنے ہی انبیاء نے جہاد کیا ان کے ساتھ بہت خدا والے تھے تو نہ سُست پڑے اُن مصیبتوں سے جو اللّٰہ کی راہ میں انہیں پہنچیں اور نہ کمزور ہوئے اور نہ دبے (ف۲۶۳) اور صبر والے اللّٰہ کو محبوب ہیں
    [147:3] اور وہ کچھ بھی نہ کہتے تھے سوا اس دعا کے (ف۲۶۴) کہ اے ہمارے رب بخش دے ہمارے گناہ اور جو زیادتیاں ہم نے اپنے کام میں کیں (ف۲۶۵) اور ہمارے قدم جمادے اور ہمیں ان کافر لوگوں پر مدد دے(ف۲۶۶)
    [148:3] تو اللّٰہ نے انہیں دنیا کا انعام دیا (ف۲۶۷) اور آخرت کے ثواب کی خوبی (ف۲۶۸) اور نیکی والے اللّٰہ کو پیارے ہیں
    [149:3] اے ایمان والواگر تم کافروں کے کہے پر چلے (ف۲۶۹) تو وہ تمہیں اُلٹے پاؤں لوٹا دیں گے (ف۲۷۰)پھر ٹوٹا کھا کے پلٹ جاؤ گے (ف۲۷۱)
    [150:3] بلکہ اللّٰہ تمہارا مولا ہے اور وہ سب سے بہتر مدد گار
    [151:3] کوئی دم جاتا ہے کہ ہم کافروں کے دلوں میں رعب ڈالیں گے (ف۲۷۲) کہ انہوں نے اللّٰہ کا شریک ٹھہرایا جس پر اس نے کوئی سمجھ نہ اُتاری اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور کیا بُرا ٹھکانا ناانصافوں کا
    [152:3] اور بے شک اللّٰہ نے تمہیں سچ کر دکھایا اپنا وعدہ جب کہ تم اس کے حکم سے کافروں کو قتل کرتے تھے(ف۲۷۳) یہاں تک کہ جب تم نے بزدلی کی اور حکم میں جھگڑا ڈالا (ف۲۷۴) اور نافرمانی کی (ف۲۷۵) بعد اس کے کہ اللّٰہ تمہیں دکھاچکا تمہاری خوشی کی بات (ف۲۷۶) تم میں کوئی دنیا چاہتا تھا (ف۲۷۷) اورتم میں کوئی آخرت چاہتا تھا (ف ۲۷۸) پھر تمہارا منھ اُن سے پھیر دیا کہ تمہیں آزمائے (ف۲۷۹) اور بے شک اس نے تمہیں معاف کردیا اور اللّٰہ مسلمانوں پر فضل کرتا ہے
    [153:3] جب تم منھ اٹھائے چلے جاتے تھے اور پیٹھ پھیر کر کسی کو نہ دیکھتے اور دوسری جماعت میں ہمارے رسول تمہیں پکار رہے تھے (ف۲۸۰) تو تمہیں غم کابدلہ غم دیا (ف۲۸۱) اور معافی اس لئے سنائی کہ جو ہاتھ سے گیا اور جو افتاد پڑی اس کا رنج نہ کرو اور اللّٰہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے
    [154:3] پھر تم پر غم کے بعد چین کی نیند اُتاری (ف۲۸۲) کہ تمہاری ایک جماعت کو گھیرے تھی (ف۲۸۳) اور ایک گروہ کو (ف۲۸۴) اپنی جان کی پڑی تھی (ف۲۸۵)اللّٰہ پر بے جا گمان کرتے تھے (ف۲۸۶) جاہلیت کے سے گمان کہتے اس کام میں کچھ ہمارا بھی اختیار ہے؟ تم فرمادو کہ اختیار تو سارا اللّٰہ کا ہے (ف۲۸۷) اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں (ف۲۸۸) جو تم پر ظاہر نہیں کرتے کہتے ہیں ہمارا کچھ بس ہوتا (ف۲۸۹) تو ہم یہاں نہ مارے جاتے تم فرمادو کہ اگر تم اپنے گھروں میں ہوتے جب بھی جن کا مارا جان لکھا جاچکا تھا اپنی قتل گاہوں تک نکل کر آتے (ف۲۹۰) اور اس لئے کہ اللّٰہ تمہارے سینوں کی بات آزمائے اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے (ف۲۹۱) اسے کھول دے اور اللّٰہ دلوں کی بات جانتا ہے (آیت ۱۵۴)(ف۲۹۲)
    [155:3] بے شک وہ جو تم میں سے پھر گئے (ف۲۹۳) جس دن دونوں فوجیں ملی تھیں انہیں شیطان ہی نے لغزش دی اُن کے بعض اعمال کے باعث (ف۲۹۴) اور بے شک اللّٰہ نے انہیں معاف فرمادیا بے شک اللّٰہ بخشنے والا حلم والا ہے
    [156:3] اے ایمان والو ان کافروں (ف۲۹۵) کی طرح نہ ہونا جنہوں نے اپنے بھائیوں کی نسبت کہا جب وہ سفر یا جہاد کو گئے(ف۲۹۶) کہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے اس لئے کہ اللّٰہ ان کے دلوں میں اس کا افسوس رکھے اور اللّٰہ جلاتا اور مارتا ہے (ف۲۹۷) اور اللّٰہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے
    [157:3] اور بے شک اگر تم اللّٰہ کی راہ میں مارے جاؤ یا مرجاؤ (ف۲۹۸) تو اللّٰہ کی بخشش اور رحمت (ف۲۹۹) ان کے سارے دھن دولت سے بہتر ہے
    [158:3] اور اگر تم مرو یا مارے جاؤ تو اللّٰہ کی طرف اٹھنا ہے (ف۳۰۰)
    [159:3] تو کیسی کچھ اللّٰہ کی مہربانی ہے کہ اے محبوب تم ان کے لئے نرم دل ہوئے (ف۳۰۱) اور اگر تند مزاج سخت دل ہوتے (ف۳۰۲) تو وہ ضرور تمہاری گرد سے پریشان ہوجاتے تو تم انہیں معاف فرماؤ اور ان کی شفاعت کرو (ف۳۰۳) اور کاموں میں ان سے مشورہ لو (ف۳۰۴) اور جو کسی بات کا ارادہ پکا کرلو تو اللّٰہ پر بھروسہ کرو (ف۳۰۵) بے شک توکل والے اللّٰہ کو پیارے ہیں
    [160:3] اگر اللّٰہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا (ف۳۰۶) اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو ایسا کون ہے جو پھر تمہاری مدد کرے اور مسلمانوں کو اللّٰہ ہی پر بھروسہ چاہئے


    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  2. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    Download Today Reciting In Text Format

    Hidden Content:
    یہ لنک دیکھنے کے لیے فورم پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
     
  3. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Management
    • 36/49

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page