1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Daily Quran Reciting Today 18-01-2014 Ayaat In urdu

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Jan 18, 2014.

Share This Page

  1. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    ‎‏ ‏

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    ‎‏ ‏
    [161:3] اور کسی نبی پر یہ گمان نہیں ہوسکتا کہ وہ کچھ چھپا رکھے(ف ۳۰۷) اور جو چھپا رکھے وہ قیامت کے دن اپنی چھپائی چیز لے کر آئے گا پھر ہر جان کو اُن کی کمائی بھرپور دی جائے گی اور اُن پر ظلم نہ ہوگا
    [162:3] تو کیا جو اللّٰہ کی مرضی پر چلا(ف ۳۰۸) وہ اس جیسا ہوگا جس نے اللّٰہ کا غضب اوڑھا (ف۳۰۹) اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور کیا بُری جگہ پلٹنے کی
    [163:3] وہ اللّٰہ کے یہاں درجہ درجہ ہیں (ف۳۱۰) اور اللّٰہ انکے کام دیکھتا ہے
    [164:3] بے شک اللّٰہ کا بڑا احسان ہوا (ف۳۱۱) مسلمانوں پر کہ ان میں انہیں میں سے (ف۳۱۲) ایک رسول (ف۳۱۳)بھیجا جو ان پراس کی آیتیں پڑھتا ہے(ف۳۱۴)اور انھیں پاک کرتا ہے(ف۳۱۵)اور انھیں کتاب و حکمت سکھاتاہے(ف۳۱۶) اور وہ ضرور اس سے پہلے کھلے گمراہی میں تھے (ف۳۱۷)
    [165:3] کیا جب تمہیں کوئی مصیبت پہنچے (ف۳۱۸) کہ اُس سے دُونی تم پہنچاچکے ہو (ف ۳۱۹) تو کہنے لگو کہ یہ کہاں سے آئی (ف۳۲۰) تم فرمادو کہ وہ تمہاری ہی طرف سے آئی (ف۳۲۱) بے شک اللّٰہ سب کچھ کرسکتا ہے
    [166:3] اور وہ مصیبت جو تم پر آئی(ف۳۲۲) جس دن دونوں فوجیں (ف ۳۲۳) ملی تھیں وہ اللّٰہ کے حکم سے تھی اور اس لئے کہ پہچان کرادے ایمان والوں کی
    [167:3] اور اس لئے کہ پہچان کرادے ان کی جو منافق ہوئے (ف۳۲۴) اور اُن سے (ف۳۲۵) کہا گیا کہ آؤ (ف۳۲۶) اللّٰہ کی راہ میں لڑو یا دشمن کو ہٹاؤ (ف۳۲۷) بولے اگر ہم لڑائی ہوتی جانتے تو ضرور تمہارا ساتھ دیتے اور اس دن ظاہری ایمان کی بہ نسبت کھلے کفر سے زیادہ قریب ہیں اپنے منھ سے کہتے ہیں جو اُن کے دل میں نہیں اور اللّٰہ کو معلوم ہے جو چھپا رہے ہیں (آیت ۱۶۷)(ف۳۲۸)
    [168:3] وہ جنہوںنے اپنے بھائیوں کے بارے میں (ف۳۲۹) کہا اور آپ بیٹھ رہے کہ وہ مارا کہنا مانتے (ف۳۳۰) تو نہ مارے جاتے تم فرمادو تو اپنی ہی موت ٹال دو اگر سچے ہو(ف۳۳۱)
    [169:3] اور جو اللّٰہ کی راہ میں مارے گئے (ف۳۳۲)ہرگز انہیں مردہ نہ خیال کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں روزی پاتے ہیں(ف۳۳۳)
    [170:3] شاد ہیں اس پر جو اللّٰہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا (ف۳۳۴) اور خوشیاں منارہے ہیں اپنے پچھلوں کی جو ابھی ان سے نہ ملے (ف۳۳۵) کہ ان پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ کچھ غم
    [171:3] خوشیاں مناتے ہیں اللّٰہ کی نعمت اور فضل کی اور یہ کہ اللّٰہ ضائع نہیں کرتا اجر مسلمانوں کا (ف۳۳۶)
    [172:3] وہ جو اللّٰہ و رسول کے بلانے پر حاضر ہوئے بعد اس کے کہ اُنہیں زخم پہنچ چکا تھا (ف۳۳۷) ان کے نکوکاروں اور پرہیزگاروں کے لئے بڑا ثواب ہے
    [173:3] وہ جن سے لوگوں نے کہا (ف۳۳۸) کہ لوگوں نے (ف۳۳۹) تمہارے لئے جتھا جوڑا تو ان سے ڈرو تو ان کا ایمان اور زائد ہوا اور بولے اللّٰہ ہم کو بس ہے اور کیا اچھا کار ساز (ف۳۴۰)
    [174:3] توپلٹے اللّٰہ کے احسان اور فضل سے (ف۳۴۱) کہ انہیں کوئی برائی نہ پہنچی اور اللّٰہ کی خوشی پر چلے (ف۳۴۲) اور اللّٰہ بڑے فضل والا ہے (ف۳۴۳)
    [175:3] وہ تو شیطان ہی ہے کہ اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے (ف۳۴۴) تو اُن سے نہ ڈرو (ف۳۴۵) اور مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو (ف۳۴۶)
    [176:3] اور اے محبوب تم ان کا کچھ غم نہ کرو جو کفر پر دوڑتے ہیں (ف۳۴۷) وہ اللّٰہ کا کچھ نہ بگاڑیں گے اور اللّٰہ چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہ رکھے (ف۳۴۸) اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے
    [177:3] وہ جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر مول لیا (ف۳۴۹) اللّٰہ کا کچھ نہ بگاڑیں گے اور انکے لئے دردناک عذاب ہے
    [178:3] اور ہر گز کافر اس گمان میں نہ رہیں کہ وہ جو ہم انہیں ڈھیل دیتے ہیں کچھ ان کے لئے بھلا ہے ہم تو اسی لئے انہیں ڈھیل دیتے ہیں کہ وہ گناہ میں بڑھیں (ف۳۵۰) اور ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے
    [179:3] اللّٰہ مسلمانوں کو اس حال پر چھوڑنے کا نہیں جس پر تم ہو (ف۳۵۱) جب تک جدا نہ کردے گندے کو (ف۳۵۲) ستھرے سے (ف۳۵۳) اور اللّٰہ کی شان یہ نہیں کہ اے عام لوگو تمہیں غیب کا علم دے دے ہاں اللّٰہ چُن لیتا ہے اپنے رسولوں سے جسے چاہے (ف۳۵۴) تو ایمان لاؤ اللّٰہ اور اس کے رسولوں پر اور اگر ایمان لاؤ (ف۳۵۵) اور پرہیزگاری کرو تو تمہارے لئے بڑا ثواب ہے
    [180:3] اور جو بخل کرتے ہیں (ف۳۵۶) اس چیز میں جو اللّٰہ نے انہیں اپنے فضل سے دی ہرگز اسے اپنے لئے اچھا نہ سمجھیں بلکہ وہ ان کے لئے برا ہے عنقریب وہ جس میں بخل کیا تھا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق ہوگا (ف۳۵۷)اور اللّٰہ ہی وراث ہے آسمانوں اور زمین کا(ف۳۵۸)اور اللّٰہ تمھارے کا موں سے خبردار ہے


    ‎​


    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین


    ‎​
     
  2. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    Download Today Reciting In Text Format

    یہ لنک دیکھنے کے لیے آئی ٹی استاد پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اپنا اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
     
  3. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Management
    • 36/49

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page