1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

Daily Quran Reciting Today 19-01-2014 Ayaat In urdu

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Jan 19, 2014.

Share This Page

  1. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    ‎‏ ‏

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    ‎‏ ‏
    [181:3] بے شک اللّٰہ نے سُنا جنہوں نے کہا کہ اللّٰہ محتاج ہے اور ہم غنی (ف۳۵۹) اب ہم لکھ رکھیں گے ان کا کہا(ف۳۶۰) اور انبیاء کو ان کا ناحق شہید کرنا (ف۳۶۱) اور فرمائیں گے کہ چکھو آگ کا عذاب
    [182:3] یہ بدلا ہے اس کا جوتمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور اللّٰہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا
    [183:3] وہ جو کہتے ہیں اللّٰہ نے ہم سے قرار کرلیا ہے کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں جب تک ایسی قربانی کا حکم نہ لائے جسے آگ کھائے (ف۳۶۲) تم فرما دو مجھ سے پہلے بہت رسول تمہارے پاس کھلی نشانیاں اور یہ حکم لے کر آئے جو تم کہتے ہو پھر تم نے انہیں کیوں شہید کیا اگر سچے ہو (ف۳۶۳)
    [184:3] تو اے محبوب اگر وہ تمہاری تکذیب کرتے ہیں تو تم سے اگلے رسولوں کو بھی تکذیب کی گئی ہے جو صاف نشانیاں (۳۶۴) اور صحیفے اورچمکتی کتاب (ف۳۶۵) لے کر آئے تھے
    [185:3] ہر جان کو موت چکھنی ہے اور تمہارے بدلے تو قیامت ہی کو پورے ملیں گے جو آگ سے بچا کر جنت میں داخل کیا گیا وہ مراد کو پہونچا اور دنیا کی زندگی تو یہی دھوکے کا مال ہے(ف۳۶۶)
    [186:3] بے شک ضرور تمہاری آزمائش ہوگی تمہارے مال اور تمہاری جانوں میں (ف۳۶۷) اور بے شک ضرور تم اگلے کتاب والوں (ف۳۶۸) اورمشرکوں سے بہت کچھ برا سنو گے اور اگر تم صبرکرو اور بچتے رہو (ف۳۶۹) تو یہ بڑی ہمت کا کام ہے
    [187:3] اور یاد کرو جب اللّٰہ نے عہد لیا ان سے جنہیں کتاب عطا ہوئی کہ تم ضرور اسے لوگوں سے بیان کردینا اور نہ چھپانا (ف۳۷۰) تو انہوں نے اسے اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا اور اس کے بدلے ذلیل دام حاصل کئے (ف۳۷۱) تو کتنی بری خریداری ہے (ف۳۷۲)
    [188:3] ہر گز نہ سمجھنا انہیں جو خوش ہوتے ہیں اپنے کئے پر اور چاہتے ہیں کہ بے کئے اُن کی تعریف ہو (ف۳۷۳) ایسوں کو ہر گز عذاب سے دُور نہ جاننا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
    [189:3] اور اللّٰہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی (ف۳۷۴) اور اللّٰہ ہر چیز پر قادر ہے
    [190:3] بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کی باہم بدلیوں میں نشانیاں ہیں (ف۳۷۵) عقلمندوں کے لئے (ف۳۷۶)
    [191:3] جو اللّٰہ کی یاد کرتے ہیں کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے (۳۷۷) اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہیں (ف۳۷۸) اے رب ہمارے تو نے یہ بیکار نہ بنایا (ف۳۷۹) پاکی ہے تجھے تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے
    [192:3] اے رب ہمارے بے شک جسے تو دوزخ میں لے جائے اُسے ضرور تو نے رسوائی دی اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
    [193:3] اے رب ہمارے ہم نے ایک منادی کو سنا (ف۳۸۰) کہ ایمان کے لئے ندا فرماتا ہے کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لائے اے رب ہمارے توہمارے گناہ بخش دے اور ہماری برائیاں محو فرمادے اور ہماری موت اچھوں کے ساتھ کر (ف۳۸۱)
    [194:3] اے رب ہمارے اور ہمیں دے وہ (۳۸۲) جس کا تو نے ہم سے وعدہ کیا ہے اپنے رسولوں کی معرفت اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کر بے شک تو وعدہ خلاف نہیں کرتا
    [195:3] تو ان کی دعا سن لی ان کے رب نے کہ میں تم میں کام والے کی محنت اکارت نہیں کرتا مرد ہو یا عورت تم آپس میں ایک ہو (ف۳۸۳) تو وہ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے وہ لڑے اور مارے گئے میں ضرور ان کے سب گناہ اتار دوں گا اور ضرور انہیں باغوں میں لے جاؤں گا جن کے نیچے نہریں رواں (ف۳۸۴) اللّٰہ کے پاس کا ثواب اور اللّٰہ ہی کے پاس اچھا ثواب ہے
    [196:3] اے سننے والے کافروں کاشہروں میں اہلے گہلے پھرنا ہر گز تجھے دھوکا نہ دے(ف۳۸۵)
    [197:3] تھوڑا برتناہے پھر انکا ٹھکانا دوزخ ہے اور کیا ہی برا بچھونا
    [198:3] لیکن وہ جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچی نہریں بہیں ہمیشہ ان میں رہیں اللّٰہ کی طرف کی مہمانی اور جو اللّٰہ کے پاس ہے وہ نیکیوں کے لئے سب سے بھلا (۳۸۶)
    [199:3] اور بے شک کچھ کتابی ایسے ہیں کہ اللّٰہ پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر جو تمہاری طرف اترا اور جو ان کی طرف اترا (ف۳۸۷) اُن کے دل اللّٰہ کے حضور جھکے ہوئے (ف۳۸۸) اللّٰہ کی آیتوں کے بدلے ذلیل دام نہیں لیتے (ف۳۸۹) یہ وہ ہیں جن کا ثواب ان کے رب کے پاس ہے اور اللّٰہ جلد حساب کرنے والا ہے
    [200:3] اے ایمان والو صبر کرو (ف۳۹۰) اور صبر میں دشمنوں سے آگے رہو اور سرحد پر اسلامی ملک کی نگہبانی کرو اور اللّٰہ سے ڈرتے رہواس امید پر کہ کامیاب ہو


    ‎​


    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین


    ‎​
     
  2. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    Download Today Reciting In Text Format

    یہ لنک دیکھنے کے لیے آئی ٹی استاد پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اپنا اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
     
  3. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Management
    • 36/49

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page