1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

آک لینڈ:بھارت اور نیوزی لینڈ کا ون ڈے میچ بر&#

Discussion in 'Sports' started by Net KiNG, Jan 26, 2014.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    1. آک لینڈ:بھارت اور نیوزی لینڈ کا ون ڈے میچ برابر
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    آک لینڈ میں کھیلا جانے والا نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ ٹائی ہوگیا ہے۔

    سنیچر کو اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پوری ٹیم آخری اوور میں 314 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔​
     
  3. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    اس کے جواب میں بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز ہی بنائے۔

    ایک موقع پر بھارت کی چھ وکٹیں صرف 184 رنز پر گر چکی تھیں اور یوں لگتا تھا کہ نیوزی لینڈ باآسانی یہ میچ جیت جائے گا تاہم اس وقت رویندر جدیجا اور روی چندرن ایشون کی نصف سنچریوں نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

    ان دونوں کے درمیان 85 رنز کی شراکت ہوئی اور جدیجا نے 66 اور ایشون نے 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔

    بھارت کے کپتان دھونی نے بھی نصف سنچری بنائی۔​
     
  4. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    اس سے قبل نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات اوپنر مارٹن گپتل اور کین ولیمسن کی عمدہ بلے بازی تھی۔

    گپتل نے شاندار سنچری بناتے ہوئے 111 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

    ولیمسن نے اس سیریز میں لگاتار تیسری مرتبہ نصف سنچری بنائی۔ وہ 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ان دونوں کے علاوہ لوئر آرڈی میں وکٹ کیپر رونچی اور ٹم ساؤدی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بڑے سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔

    بھارت کی جانب سے رویندر جدیجہ اور محمد شامی نے دو، دو وکٹیں لیں۔

    پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے اور یہ میچ ٹائی ہونے سے سیریز میں بھارت کی فتح کے امکانات ختم ہوگئے ہیں اور وہ اب باقی دو میچ جیت کر سیریز برابر ہی کر سکتا ہے۔

    نیپیئر میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 24 رنز سے جبکہ ہیملٹن میں بارش سے متاثرہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ لوئیس نظام کے تحت 15 رنز سے ہرایا تھا۔
     
  5. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    ختم شد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
     

Share This Page