1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Daily Quran Reciting Today 29-01-2014 Ayaat In urdu

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Jan 29, 2014.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    [21:4] اور کیوں کر اُسے واپس لو گے حالانکہ تم میں ایک دوسرے کے سامنے بے پردہ ہولیا اور وہ تم سے گاڑھا عہد لے چکیں (ف۶۰)
    [22:4] اور باپ دادا کی منکوحہ سے نکاح نہ کرو (ف۶۱) مگر جو ہو گزرا وہ بے شک بے حیائی (ف۶۲) اور غضب کا کام ہے اور بہت بری راہ (ف۶۳)
    [23:4] حرام ہوئیں تم پر تمہاری مائیں (ف۶۴) اور بیٹیاں (ف۶۵) اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں (ف۶۶) اور تمہاری مائیں جنہوں نے دودھ پلایا (ف۶۷) اور دودھ کی بہنیں اور عورتوں کی مائیں (ف۶۸) اور ان کی بیٹیاں جو تمہاری گود میں ہیں (ف۶۹) اُن بی بیوں سے جن سے تم صحبت کرچکے ہو تو پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو ان کی بیٹیوں میں حرج نہیں (ف۷۰) اور تمہاری نسلی بیٹوں کی بیبییں (ف۷۱) اور دو بہنیں اکٹھی کرنا (ف۷۲) مگر جو ہو گزرا بے شک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
    [24:4] اور حرام ہیں شوہر دار عورتیں مگر کافروں کی عورتیں جو تمہاری ملک میں آجائیں (ف۷۳) یہ اللّٰہ کا نوشتہ ہے تم پر اور اُن (ف۷۴) کے سوا جو رہیں وہ تمہیں حلال ہیں کہ اپنے مالوں کے عوض تلاش کرو قید لاتے (ف۷۵) نہ پانی گراتے (ف۷۶) تو جن عورتوں کو نکاح میں لانا چاہو ان کے بندھے ہوئے مہر انہیں دو اور قرار داد کے بعد اگر تمہارے آپس میں کچھ رضامندی ہوجائے تو اُس میں گناہ نہیں (ف۷۷) بے شک اللّٰہ علم و حکمت والا ہے
    [25:4] اورتم میں بے مقدوری کے باعث جن کے نکاح میں آزاد عورتیں ایمان والیاں نہ ہوں تو اُن سے نکاح کرے جو تمہارے ہاتھ کی مِلک ہیں ایمان والی کنیزیں (ف۷۸) اور اللّٰہ تمہارے ایمان کو خوب جانتا ہے تم میں ایک دوسرے سے ہے تو ان سے نکاح کرو (ف۷۹)اُنکے مالکوں کی اجازت سے (ف۸۰) اور حسب دستور اُن کے مہر انہیں دو(ف۸۱) قید میں آتیاں نہ مستی نکالتی اور نہ یار بناتی (ف۸۲) جب وہ قید میں آجائیں (ف۸۳) پھر برا کام کریں تو اُن پر اس سزا کی آدھی ہے جو آزاد عورتوں پر ہے (ف۸۴) یہ (ف۸۵) اس کے لئے جسے تم میں سے زنا کا اندیشہ ہے اور صبر کرنا تمہارے لئے بہتر ہے (ف۸۶) اور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
    [26:4] اللّٰہ چاہتا ہے کہ اپنے احکام تمہارے لئے صاف بیان کردے اورتمہیں اگلوں کی روشیں بتادے (ف۸۷) اور تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائے اور اللّٰہ علم و حکمت والا ہے
    [27:4] اور اللّٰہ تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمانا چاہتا ہے اور جو اپنے مزوں کے پیچھے پڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت الگ ہوجاؤ(ف۸۸)
    [28:4] اللّٰہ چاہتا ہے کہ تم پر تخفیف کرے (ف۸۹) اور آدمی کمزور بنایا گیا (آیت ۲۸)(ف۹۰)
    [29:4] اے ایمان والو آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق نہ کھاؤ (ف۹۱) مگر یہ کہ کوئی سودا تمہاری باہمی رضا مندی کا ہو (ف۹۲) اوراپنی جانیں قتل نہ کرو (ف۹۳) بے شک اللّٰہ تم پر مہربان ہے
    [30:4] اور جو ظلم زیادتی سے ایسا کرے گا تو عنقریب ہم اُسے آگ میں داخل کریں گے اور یہ اللّٰہ کو آسان ہے
    [31:4] اگر بچتے رہو کبیرہ گناہوں سے جن کی تمہیں ممانعت ہے (ف۹۴) تو تمہارے اور گناہ (ف۹۵) ہم بخش دیں گے اور تمہیں عزت کی جگہ داخل کریں گے
    [32:4] اور اس کی آرزو نہ کرو جس سے اللّٰہ نے تم میں ایک کو دوسرے پر بڑائی دی (ف۹۶) مردو ں کے لئے ان کی کمائی سے حصہ ہے اور عورتوں کے لئے ان کی کمائی سے حصہ (ف۹۷) اور اللّٰہ سے اس کا فضل مانگو بے شک اللّٰہ سب کچھ جانتا ہے
    [33:4] اور ہم نے سب کے لئے مال کے مستحق بنادیئےہیں جوکچھ چھوڑ جائیں ماں باپ اور قرابت والے اور وہ جن سے تمہارا حلف بندھ چکا (ف۹۸) انہیں اُن کا حصّہ دو بے شک ہر چیز اللّٰہ کے سامنے ہے
    [34:4] مرد افسر ہیں عورتوں پر (ف۹۹) اس لئے کہ اللّٰہ نے ان میں ایک کو دوسرے پر فضیلت دی (ف۱۰۰) اور اس لئے کہ مردوں نے ان پر اپنے مال خرچ کئے (ف۱۰۱ )تو نیک بخت عورتیں ادب والیاں ہیں خاوند کے پیچھے حفاظت رکھتی ہیں(ف۱۰۲) جس طرح اللّٰہ نے حفاظت کا حکم دیا اور جن عورتوں کی نافرمانی کا تمہیں اندیشہ ہو (۱۰۳) تو انہیں سمجھاؤ اور ان سے الگ سوؤ اور اُنہیں مارو (۱۰۴) پھر اگر وہ تمہارے حکم میں آجائیں تو اُن پر زیادتی کی کوئی راہ نہ چاہو بے شک اللّٰہ بلند بڑا ہے ( ف۱۰۵)
    [35:4] اور اگر تم کو میاں بی بی کے جھگڑے کا خوف ہو (۱۰۶) تو ایک پنج مر دوالوں کی طرف سے بھیجو اور ایک پنج عورت والوں کی طرف سے (ف۱۰۷) یہ دونوں اگر صلح کرانا چاہیں گے تو اللّٰہ ان میں میل کردے گا بے شک اللّٰہ جاننے والا خبردار ہے (ف۱۰۸)
    [36:4] اور اللّٰہ کی بندگی کرو اور اس کا شریک کسی کو نہ ٹھراؤ (ف۱۰۹) اور ماں باپ سے بھلائی کرو (ف۱۱۰) اور رشتہ داروں (ف۱۱۱) اور یتیموں اور محتاجوں (ف۱۱۲) اور پاس کے ہمسائے اور دور کے ہمسائے (ف۱۱۳) اور کروٹ کے ساتھی (ف۱۱۴)اور راہ گیر (ف۱۱۵) اور اپنی باندی غلام سے (ف۱۱۶) بے شک اللّٰہ کو خوش نہیں آتا کوئی اترانے والا بڑائی مارنے والا (ف۱۱۷)
    [37:4] جو آپ بخل کریں اور اوروں سے بخل کے لئے کہیں (ف۱۱۸) اور اللّٰہ نے جو انہیں اپنے فضل سے دیا ہے اُسے چھپائیں (ف۱۱۹) اور کافروں کے لئے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کررکھا ہے (آیت ۳۷)
    [38:4] اور وہ جو اپنے مال لوگوں کے دکھاوے کو خرچتے ہیں (ف۱۲۰) اور ایمان نہیں لاتے اللّٰہ اور نہ قیامت پر اور جس کا مصاحب شیطان ہوا (ف۱۲۱) تو کتنا برا مصاحب ہے
    [39:4] اور ان کا کیا نقصان تھا اگر ایمان لاتے اللّٰہ اور قیامت پر اور اللّٰہ کے دیئے میں سے اس کی راہ میں خرچ کرتے (ف۱۲۲) اور اللّٰہ ان کو جانتا ہے
    [40:4] اللّٰہ ایک ذرّہ بھر ظلم نہیں فرماتا اور اگر کوئی نیکی ہو تو اُسے دونی کرتا اور اپنے پاس سے بڑا ثواب دیتا ہے


    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Download Today Reciting In Text Format

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  3. IQBAL

    IQBAL Cruise Member

  4. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page