1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

Daily Quran Reciting Today 01-02-2014 Ayaat In urdu

Discussion in 'Quran e Kareem' started by Net KiNG, Feb 1, 2014.

Share This Page

  1. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    [41:4] تو کیسی ہوگی جب ہم ہر اُمت سے ایک گواہ لائیں (ف۱۲۳) اور اے محبوب تمہیں ان سب پر گواہ اور نگہبان بنا کر لائیں (ف۱۲۴)
    [42:4] اس دن تمنا کریں گے وہ جنہوں نے کفر کیا اور رسول کی نافرمانی کی کاش انہیں مٹی میں دبا کر زمین برابر کردی جائے اور کوئی بات اللّٰہ سے نہ چھپا سکیں گے(ف۱۲۵)
    [43:4] اے ایمان والو نشہ کی حالت میں نماز کے پاس نہ جاؤ (ف۱۲۶) جب تک اتنا ہوش نہ ہو کہ جو کہو اسے سمجھو اور نہ ناپاکی کی حالت میں بے نہائے مگر مسافری میں (ف۱۲۷)اور اگر تم بیمار ہو (ف۱۲۸) یا سفر میں یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا (ف۱۲۹) یا تم نے عورتوں کو چھوا (ف۱۳۰) اور پانی نہ پایا (ف۱۳۱) تو پاک مٹی سے تیمم کرو (ف۱۳۲) تو اپنے منھ اور ہاتھوں کا مسح کرو (ف۱۳۳) بے شک اللّٰہ معاف فرمانے والا بخشنے والا ہے
    [44:4] کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جن کو کتاب سے ایک حصّہ مِلا (ف۱۳۴) گمراہی مول لیتے ہیں (ف۱۳۵) اور چاہتے ہیں (ف۱۳۶) کہ تم بھی راہ سے بہک جاؤ
    [45:4] اور اللّٰہ خوب جانتا ہے تمہارے دشمنوں کو (ف۱۳۷) اور اللّٰہ کافی ہے والی (ف۱۳۸) اور اللّٰہ کافی ہے مدد گار
    [46:4] کچھ یہودی کلاموں کو اُن کی جگہ سے پھیرتے ہیں (ف۱۳۹) اور (ف۱۴۰) کہتے ہیں ہم نے سُنا اور نہ مانا اور (ف۱۴۱) سنئے آپ سنائے نہ جائیں (ف۱۴۲ ) اور راعنا کہتے ہیں (ف۱۴۳) زبانیں پھیر کر (ف۱۴۴) اوردین میں طعنہ کے لئے (ف۱۴۵) اور اگر وہ (ف۱۴۶) کہتے کہ ہم نے سنا اور مانا اور حضور ہماری بات سنیں اور حضور ہم پر نظر فرمائیں تو ان کے لئے بھلائی اور راستی میں زیادہ ہوتا لیکن اُن پر تو اللّٰہ نے لعنت کی اُن کے کفر کے سبب تو یقین نہیں رکھتے مگر تھوڑا (ف۱۴۷)
    [47:4] اے کتاب والو ایمان لاؤ اس پر جو ہم نے اتارا تمہارے ساتھ والی کتاب (ف۱۴۸) کی تصدیق فرماتا قبل اس کے کہ ہم بگاڑ دیں کچھ مونہوں کو (ف۱۴۹) تو انہیں پھیردیں ان کی پیٹھ کی طرف یا انہیں لعنت کریں جیسی لعنت کی ہفتہ والوں پر (ف۱۵۰) اور خدا کا حکم ہو کر رہے
    [48:4] بے شک اللّٰہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کفر کیا جائے اور کفر سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے معاف فرمادیتا ہے (ف۱۵۱) اور جس نے خدا کا شریک ٹھرایا اُس نے بڑے گناہ کا طوفان باندھا
    [49:4] کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جو خود اپنی ستھرائی بیان کرتے ہیں (ف۱۵۲) بلکہ اللّٰہ جسے چاہے ستھرا کرے اور ان پر ظلم نہ ہوگا دانہ خرما کے دوڑے برابر (ف۱۵۳)
    [50:4] دیکھو کیسا اللّٰہ پر جھوٹ باندھ رہے ہیں (ف۱۵۴) اور یہ کافی ہے صریح گناہ
    [51:4] کیا تم نے وہ نہ دیکھے جنہیں کتاب کا ایک حصہ مِلا ایمان لاتے ہیں بت اور شیطان پر اور کافروں کو کہتے ہیں کہ یہ مسلمانوں سے زیادہ راہ پر ہیں
    [52:4] یہ ہیں جن پر اللّٰہ نے لعنت کی اور جسے خدا لعنت کرے تو ہر گز اس کا کوئی یار نہ پائے گا (ف۱۵۵)
    [53:4] کیا ملک میں انکا کچھ حصہ ہے (ف۱۵۶) ایسا ہو تو لوگوں کو تل بھر نہ دیں
    [54:4] یا لوگوں سے حسد کرتے ہیں (ف۱۵۷) اس پر جو اللّٰہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا (ف۱۵۸) تو ہم نے تو ابراہیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا فرمائی اور انہیں بڑا ملک دیا (ف۱۵۹)
    [55:4] تو ان میں کوئی اس پر ایمان لایا (ف۱۶۰) اور کسی نے اس سے منھ پھیرا (ف۱۶۱) اور دوزخ کافی ہے بھڑکتی آگ (ف۱۶۲)
    [56:4] جنہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا عنقریب ہم ان کو آگ میں داخل کریں گے جب کبھی ان کی کھالیں پک جائیں گی ہم ان کے سوا اور کھالیں انہیں بدل دیں گے کہ عذاب کا مزہ لیں بے شک اللّٰہ غالب حکمت والا ہے
    [57:4] اورجو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے عنقریب ہم انہیں باغوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں رواں ان میں ہمیشہ رہیں گے ان کے لئےوہاں ستھری بیبیاں ہیں (ف۱۶۳) اور ہم انہیں وہاں داخل کریں گے جہاں سایہ ہی سایہ ہوگا (ف۱۶۴)
    [58:4] بے شک اللّٰہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں جن کی ہیں انہیں سپرد کرو (ف۱۶۵) اور یہ کہ جب تم لوگوںمیں فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو (ف۱۶۶) بے شک اللّٰہ تمہیں کیا ہی خوب نصیحت فرماتا ہے بے شک اللّٰہ سنتا دیکھتا ہے
    [59:4] اے ایمان والو حکم مانو اللّٰہ کا اور حکم مانو رسول کا (۱۶۷) اور ان کا جو تم میں حکومت والے ہیں (۱۶۸) پھر اگر تم میں کسی بات کا جھگڑا اٹھے تو اُسے اللّٰہ اور رسول کے حضور رجوع کرو اگر اللّٰہ و قیامت پر ایمان رکھتے ہو (۱۶۹) یہ بہتر ہے اور اس کا انجام سب سے اچھا
    [60:4] کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جن کا دعوی ہے کہ وہ ایمان لائے اس پر جو تمہاری طرف اترا اور اس پر جو تم سے پہلے اترا پھر چاہتے ہیں کہ شیطان کو اپنا پنچ بنائیں اور اُن کا تو حکم یہ تھا کہ اُسے اصلاً نہ مانیں اور ابلیس یہ چاہتا ہے کہ انہیں دور بہکادے (ف۱۷۰)


    صدق اللہ العظیم
    اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے اوراے اللہ تمام امت مسلمہ کو تمام رنج و غموں سے نجات دلا کر ہر برائی سے بچا امین

     
  2. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    Download Today Reciting In Text Format

    یہ لنک دیکھنے کے لیے آئی ٹی استاد پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اپنا اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
     
  3. IQBAL
    Offline

    IQBAL Cruise Member
    • 36/49

  4. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Management
    • 36/49

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page