1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

" دیمک زدہ محبت "

Discussion in 'Urdu Iqtebaas' started by PRINCE SHAAN, Feb 16, 2014.


  1. " دیمک زدہ محبت "


    " ابا اک گل تو بتا.. تجھے اپنے کام سے عشق ھے ' تو پوری محنت اور لگن سے پانڈے (برتن) بناتا ھے ' فیر وی کسی نہ کسی میں کوئی خرابی تو رہ جاتی ھوگی..

    ابا ! میں سوچتی ھوں کیا نقصان والے پانڈوں کا بھی کوئی خریدار ھوگا..؟ "

    " ھاں پتر ! بس چھوٹی سی گاگر ھے جس کا منہ تھوڑا سا ٹیڑھا ھو گیا تھا.. اسے ابھی تک کسی نے نہیں خریدا لیکن کوئی بات نہیں.. کوئی نہ کوئی اسے بھی خرید لے گا.. " اللہ دتا کے لہجے میں ایک امید و یقین کا جہاں آباد تھا..

    " ابا ! تُو اس گاگر کو پھینک کیوں نہیں دیتا..؟ " اس نے استہزائیہ انداز میں مشورہ دیا..

    " لے ! میں اپنی بنائی چیز کو کیوں پھینک دوں.. میرے محنت کش ھاتھوں نے اسے پوری محبت لگن اور محنت سے بنایا ھے.. میں اپنی بنائی ھوئی چیز کو کسی اور کی نظر سے نہیں دیکھتا.. وہ ھزار بد شکل ھو لیکن مجھے تو اچھی لگتی ھے.. مجھے کسی اور سے کیا لینا دینا.. "

    اللہ دتا جمیلہ مائی کیطرح شکرو قناعت کی نعمت سے مالامال تھا..

    " ابا ! فیر اس کا مطلب ھے کہ جب تجھے اپنے ھاتھ اسے بنائی ایک چھوٹی سی گاگر سے اتنا پیار ھے تو میں تو کتنی ھی عجیب یا مضحکہ خیز کیوں نہ لگوں لیکن اس رب کو تو سکینہ کبڑی سے پیار ھوگا ناں..؟ "

    " سکینہ ! ایسی باتیں نہ کیا کر.. " اللہ دتا کا دل دکھ کے گہرے احساس سے بھر گیا تھا..

    " اللہ کو اپنی ساری مخلوق سے پیار ھے.. وہ بندے کی شکل سے نہیں اس کے اعمال سے پیار کرتا ھے..

    بس اپنا ایمان پختہ رکھ اور اللہ کی ذات پر کبھی شک نہ کرنا.. "

    صائمہ اکرم.. " دیمک زدہ محبت "


     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Nice Sharing
    Keep It Up
     

Share This Page