1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Warid 75 paisy Offer For Call,sms, internet

Discussion in 'Warid' started by Net KiNG, Feb 21, 2014.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    ﷽​
    وارد ٹیلی کام کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائی جانے والی آفر کے تحت اب اپنا نمبر وارد کے نیٹورک پر منتقل کروانے والے تمام صارفین کو 75 پیسے کا ریٹ فراہم کیا جائے گا۔ یعنی 75 پیسے فی تیس سیکنڈ کال، 75 پیسے فی ایس ایم ایس اور 75 پیسے فی آدھ میگابائیٹ انٹرنیٹ۔

    آفر کی تفصیلات:
    وارد کی یہ آفر نئے پرانے تمام ایم این پی صارفین کے لیے موثر ہے۔ وہ تمام صارفین جو دوسرے کسی نیٹورک جیسے موبی لنک، یوفون وغیرہ سے اپنا نمبر وارد میں منتقل کروا چکے ہیں اب وہ 3333 پر ایس ایم ایس کرکے 75 پیسے کا پیکج ایکٹیویٹ کرواسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ 6 ماہ تک 50 روپے یا اس سے زیادہ کا بیلنس لوڈ کروانے پر آپ کو اتنے ہی وارد منٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔

    پیکج ایکٹیویٹ کروانے کے لیے آپ کو اپنے نمبر سے a1 لکھ کر اسے 3333 پر بھیجنا ہوگا۔

    شرائط و ضوابط:
    75 پیسے کال ریٹ صرف لوکل نمبروں پر کال کے لیے، انٹرنیشنل نمبروں پر کی جانے والی کالز اور ایس ایم ایس معمول کے مطابق ہی چارج ہونگے۔
    یہ آفر موجودہ اور نئے تمام mnp صارفین کے لیے موثر ہے۔
    وارد کی جانب سے 6 ماہ تک ہر ریچارج کے برابر وارد منٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔
    مفت منٹس کی میعاد 3 دن ہوگی اور آپ ان سے صرف وارد نمبروں پر کال کرسکتے ہیں۔
    ہر کال پر سیٹ اپ چارجز کا اطلاق ہوگا۔
    ایک بار پیکج تبدیل کرنے کے بعد آپ دوبارہ 75 پیسے والا پیکج حاصل نہیں کرسکتے۔
    تمام ٹیکس اور دیگر شرائط لاگو ہونگی۔
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    ختم شد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    بہت پیاری شئیرنگ کی ہے
    ہمارے ساتھ شئیر کرنے کے لئے شکریہ​
     
  4. نگار

    نگار Cruise Member

    مفید معلومات پہنچانے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ‎
     

Share This Page