1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

* Indian Company Will Launched Dual OS Mobile *

Discussion in 'IT News' started by Net KiNG, Mar 4, 2014.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    بھارتی موبائل کمپنی Karbonn Mobiles کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اسی سال جون میں پہلا ڈؤل آپریٹنگ سسٹم کا حامل سمارٹ فون متعارف کروائیں گے۔ یعنی اس میں اینڈرائیڈ اور ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم موجود ہونگے۔


    Karbonn موبائلز پاکستانی کمپنی QMobile ہی طرح موبائل فونز، چین، تائیوان اور کوریا سے درآمد کرتی ہے اور ان پر اپنی کمپنی کا ٹھپہ لگا کر فروخت کیا جاتا ہے۔ تاہم کمپنی کے چیرمین سدھیر ھسیجا کا کہنا ہے وہ کوشش کررہے ہیں کہ جلد ایک کارخانہ بھارت میں ہی لگا لیا جائے تاکہ تیاری کی لاگت کم آئے اور روزگار میں بھی اضافہ ہو۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کاربون موبائلز نے چند دن قبل ہی مائیکروسافٹ سے ونڈوز فون کی تیاری کا معاہدہ کیا ہے۔ چونکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز فون کی تیاری کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے اس لیے اب چھوٹی کمپنیاں بھی یہ موبائل تیار کر سکیں گی۔

    دو آپریٹنگ سسٹم کا حامل یہ فون اور کاربن کے دیگر ونڈوز فون جون کے مہینے میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ان فونز کے مزید فیچرز کیا ہونگے اور قیمت کیا ہوگی اس بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں فراہم کی گئیں۔


    اطلاعات کے مطابق اس سے قبل، ایچ ٹی سی اور ہواوے بھی دو آپریٹنگ سسٹمز سے مزین سمارٹ فون تیار کرنے کا عندیہ دے چکی ہیں اور سام سنگ نے تو پچھلے سال دو آپریٹنگ سسٹمز والی ٹیبلیٹ بھی فروخت کے لیے پیش کی تھی لیکن لگتا ہے کہ موبائل فونز کے معاملے میں بھارتی کمپنی ان سے بازی لے گئی ہے۔
     
  2. Ali

    Ali supper Hero

    hmmmmmm
    nice brooooooo;);););)
     
  3. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    hmmmmmm
    nice brooooooo;);););)
    Click to expand...
    پسند کرنے کا شکریہ
     
  • Rahi

    Rahi Legend

    عمدہ معلومات فراہم کی ہیں، شکریہ
     
  • Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Thanks [MENTION=457]Rahi[/MENTION]
     
  • UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    بہت پیاری شئیرنگ کی ہے
    ہمارے ساتھ شئیر کرنے کے لئے شکریہ​
     
  • Ali baba

    Ali baba Well Wishir

    بھت عمدہ شیئرنگ ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ
     
  • ~Asad~

    ~Asad~ Moderator

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     
  • Hmmmm... Nice janab.
     
  • Share This Page