1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

انٹرنیٹ سے کونسی ڈیوائسز منسلک ہیں؟


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'General Knowledge' started by Net KiNG, Mar 17, 2014.

General Knowledge"/>Mar 17, 2014"/>

Share This Page

  1. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت 2.5 ارب لوگ انٹرنیٹ سے منسلک ہیں۔ جبکہ انٹرنیٹ سے منسلک ڈیوائسز کی تعداد اس وقت تقریباً* 10 ارب ہے۔ اور اندازہ یہ ہے کہ 2015 میں انٹرنیٹ سے جڑی ہوئی ڈیوائسز کی تعداد 25 ارب ہوجائے گی، جبکہ 2020 میں ان ڈیوائسز کی تعداد 50 ارب تک پہنچ جائے گی۔
    انٹرنیٹ سے کونسی ڈیوائسز کنکٹ کی جا سکتی ہیں؟ تکنیکی طور پر کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کو انٹرنیٹ سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ ایسی ڈیوائسز کو انٹرنیٹ سے کنکٹ کرنے کے لیے ان میں وائرلیس کنکشن (مثلاً* Wifi یا MBAN وغیرہ) کی صلاحیت شامل کی جاتی ہے۔ یہ تو ہم جانتے ہیں کہ عام صارفین کے زیر استعمال بہت سی ڈیوائسز انٹرنیٹ کے ساتھ وائرلیس کنکشن کے ذریعے منسلک کی جاتی ہیں۔ ان میں کمپیوٹرز، ٹیبلٹس، سمارٹ فونز، پرنٹرز، ڈیجیٹل کیمرے اور نگرانی کے کیمرے وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن ان کے علاوہ کونسی ڈیوائسز انٹرنیٹ سے کنکٹ کی جاتی ہیں؟

    اس تحریر میں ان ڈیوائسز کی ایک مختصر فہرست ذکر کی جا رہی ہے جن کے بارے میں یہ لکھا یا بتایا جا رہا ہے کہ انہیں مختلف مقاصد کیلئے انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔ ان ڈیوائسز کی طرف سے بھیجے گئے سگنلز کی مدد سے SMS میسجز اور ای میلز بھیجی جا سکتی ہیں، نیز کسی سافٹ ویئر ایپلی کیشن کی ڈیٹابیس میں بھی معلومات محفوظ کی جا سکتی ہیں۔
     
  2. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    آئی سی ڈی (Implantable Cardioverter Defibrillator)

    دل کے مریضوں کے سینوں میں یہ آلہ نصب کیا جاتا ہے تاکہ ڈاکٹر یا ہسپتال کا عملہ ان کے دل کی دھڑکنوں میں کسی بے قاعدگی سے باخبر رہ سکیں۔ یہ ڈیوائس کسی میڈیکل مانیٹر پر سگنل بھیج سکتی ہے یا فون پر میسج کے ذریعے صورت حال سے آگاہ کر سکتی ہے۔
    ادویات کی ڈبیاں

    خاص طور پر ڈیزائن کی گئی ادویات کی ان ڈبیوں (مثلاً* Glowcap) کی مدد سے میڈیکل اسٹاف یا گھر کے افراد یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا مریض دی گئی ہدایات کے مطابق دوائی استعمال کر رہا ہے یا نہیں۔
    گائے بھینسیں

    جانوروں میں ڈیوائسز نصب کی جاتی ہیں تاکہ ان کے حاملہ یا بیمار ہونے کے متعلق باخبر رہا جا سکے۔
    پارکنگ میٹرز

    شہر کی انتظامیہ پارکنگ میٹرز میں نصب ڈیوائسز کی مدد سے معلوم کرتی ہے کہ کونسے علاقوں میں اس وقت پارکنگ کی جگہیں دستیاب ہیں۔
    پودے

    زرعی ماہرین پودوں میں ایسی ڈیوائسز لگاتے ہیں جو ان کے درجہ حرارت اور غذائی ضروریات کے متعلق بذریعہ انٹرنیٹ آگاہ کرتی ہیں۔
    پانی کی ٹینکی

    پانی کی بڑی ٹینکیوں میں ایسے آلات نصب کیے جاتے ہیں جو بذریعہ انٹرنیٹ ان میں پانی کی سطح وغیرہ کے متعلق اطلاع دے سکیں۔
    گاڑیاں

    ٹرانسپورٹیشن کمپنیاں اپنی گاڑیوں میں ایسی ڈیوائسز نصب کرتی ہیں جو دفتری عملے کو ان کے محل وقوع کے متعلق آگاہ رکھتی ہیں۔
    گھریلو مشینیں

    اگر گھر سے دور بیٹھے کسی مشین کو آن یا آف کیا جا سکے تو اس سے بہت سہولت مل سکتی ہے۔ چنانچہ اس مقصد کے لیے گھریلو اپلائنسز میں ایسی ڈیوائسز نصب کی جاتی ہیں۔
    کوڑے دان

    ترقی یافتہ ممالک کے بعض شہروں میں Pay-as-you-throw سروس کے ذریعے گھریلو صارفین سے اتنے ہی پیسے لیے جاتے ہیں جتنا کوڑا وہ اپنے گھر کے باہر موجود کوڑے دانوں میں پھینکتے ہیں۔ چنانچہ ان کوڑے دانوں میں ایسی ڈیوائسز لگائی جاتی ہیں تاکہ یہ جانا جا سکے کہ کونسے گھروں کے کوڑے دان بھر گئے ہیں۔



    اس کے علاوہ جنگلات، دریاؤں، برفانی علاقوں، کارخانوں، ذخیرہ گاہوں، ہسپتالوں اور دیگر بہت سی ایسی جگہوں پر چھوٹی ڈیوائسز استعمال کی جاتی ہیں۔ ان ڈیوائسز کا کام صرف اتنا ہوتا ہے کہ کسی مخصوص صورت حال میں انٹرنیٹ کے ذریعے سگنل بھیج کر متعلقہ افراد کو آگاہ کر دیا جائے، تاکہ وہ اس کے حل کیلئے ضروری اقدامات کر سکیں۔
     
  3. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    The end ......
     
  4. naponnamja
    Offline

    naponnamja Newbi
    • 18/33

  5. نمرہ
    Offline

    نمرہ Regular Member
    • 38/49

    very nice sharing
     
  6. Ali baba
    Offline

    Ali baba Newbi
    • 16/16

    Nice sharing
     

Share This Page