1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

ماہنامہ کمپیوٹنگ ۔ مارچ 2014 کا شمارہ

Discussion in 'E-Books' started by Net KiNG, Mar 28, 2014.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    ماہنامہ کمپیوٹنگ کے مارچ 2014 کے شمارے میں بہت سی مفید تحریریں شامل ہیں۔ ان میں سے جن تحریروں کے اقتباسات یہاں پیش کیے جا رہے ہیں ان کے عنوانات یہ ہیں:

    اداریہ۔ گوگل کا نیا پراجیکٹ، ٹینگو اسمارٹ فون۔ اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم پی سی پر انسٹال کیجئے۔ لاسٹ پاس، آخری پاس ورڈ جو آپ کو یاد رکھنا ہے۔ اینڈروئیڈ میں چھپے دس مفید فیچرز۔ مائیکرو سافٹ آفس یا کسی بھی ورڈ پراسیسر کے بغیر سی وی کیسے بنائیں۔ ورچوئل وائی فائی راؤٹر بنا کر اپنا انٹرنیٹ شیئر کریں۔ رائٹ پروٹیکٹڈ یو ایس بی فارمیٹ کریں۔ ایل سی ڈی مونیٹرز کی صحت چیک کریں۔ نیٹ ورک پر موجود کمپیوٹرز آن یا آف کریں۔ اے وی جی وائی فائی اسسٹنٹ (اینڈروئیڈ)۔ کمپیوٹنگ پیڈیا: امیزون ڈاٹ کام۔ پی سی ڈاکٹر۔
    اداریہ

    ہر سال دنیا کے 500 تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اس میں سر فہرست رہنے کے لیے امریکہ، چین اور جاپان میں ٹھنی رہتی ہے۔ تینوں کی کوشش ہوتی ہے کہ دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ان کے پاس ہو۔ اس وقت تیز ترین سپر کمپیوٹر چین کے پاس ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر امریکہ ہے ...
    گوگل کا نیا پراجیکٹ ... ٹینگو اسمارٹ فون

    گوگل نے ایک نئے پراجیکٹ ٹینگو (Tango) کا اعلان کیا ہے .... اسے ایک ایسے اسمارٹ فون سے تعبیر کیا جا سکتا ہے جس میں مائیکرو سافٹ کنکٹ (Kinect) جیسی خصوصیات ہوں ...
    اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم پی سی پر انسٹال کیجئے

    .... گوگل اینڈروئیڈ موبائل ڈیوائسز کا مقبول ترین اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے .... اس مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے اینڈروئیڈ کو ایک پی سی پر انسٹال کیا جاتا ہے ...
    مزید عنوانات: ورچوئل باکس۔ اینڈروئیڈ آئی ایس او امیج۔ ورچوئل باکس انسٹالیشن۔ ورچوئل باکس میں اینڈروئیڈ انسٹال کریں۔
    لاسٹ پاس ۔ آخری پاس ورڈ جو آپ کو یاد رکھنا ہے!

    لاسٹ پاس (LastPass) ایک آسان اور محفوظ پاس ورڈ مینیجر ہے۔ اس میں اپنے تمام آسان و مشکل پاس ورڈز محفوظ کیے جا سکتے ہیں ....
    مزید عنوانات: ڈاؤن لوڈ کریں۔ انسٹالیشن و کنفیگریشن۔ لاسٹ پاس کیسے استعمال کریں۔ فارم فل پروفائلز۔ بک مارکلیٹ۔ پاس ورڈ جنریٹر۔ محفوظ نوٹس۔ سکیوریٹی۔ گرڈ ملٹی فیکٹر اتھنٹی کیشن۔ احتیاطی تدابیر۔ لاس پاس اکاؤنٹ ڈیلیٹ کریں۔
    اینڈروئیڈ میں چھپے دس مفید فیچرز

    کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے کہ آپ کی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں ’’ڈیویلپر آپشنز‘‘ نامی ایک خفیہ فیچر موجود ہے؟ .....
    مزید عنوانات: یو ایس بی ڈی بگنگ موڈ۔ ڈیسک ٹاپ بیک اپ پاس ورڈ سیٹ کریں۔ اینی میشن سیٹنگز بدلیں۔ MSAA کو فعال کریں۔ موک لوکیشن آن کریں۔ چارجنگ کے دوران اسکرین آن رکھیں۔ سی پی یو کے استعمال پر نظر رکھیں۔ ایپلی کیشنز کا ایکٹیو رہنا آف کریں۔ Dalvik کو Art سے بدلیں۔ وائرلیس ڈسپلے سرٹیفکیٹ فعال کریں۔
    مائیکرو سافٹ آفس یا کسی بھی ورڈ پراسیسر کے بغیر سی وی کیسے بنائیں؟

    ایک پروفیشنل ریسومی بنانے کے لیے آپ کو کسی مائیکرو سافٹ آفس کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس کام کے لیے گوگل ڈاکس ہی کافی ہے ....
    ورچوئل وائی فائی راؤٹر بنا کر اپنا انٹرنیٹ شیئر کریں

    mHotspot کی مدد سے آپ ونڈوز سیون اور ایٹ کے حامل لیپ ٹاپ پر ورچوئل وائی فائی راؤٹر یعنی ہاٹ اسپاٹ بنا کر سسٹم پر چلنے والے انٹرنیٹ کو دیگر ڈیوائسز کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں ....
    رائٹ پروٹیکٹڈ یو ایس بی فارمیٹ کریں

    mUsbFixer ٹول کی مدد سے رائٹ پروٹیکٹڈ یو ایس بی فلیش ڈرائیوز کو فارمیٹ کیا جا سکتا ہے۔ یو ایس بی اور میموری کارڈ کا رائٹ پروٹیکٹڈ ہوجانا آج کل ایک عام مسئلہ ہے ....
    ایل سی ڈی مونیٹرز کی صحت چیک کریں

    .... جنہیں اس بارے میں کوئی تجربہ نہیں ہوتا وہ دکاندار کے ہاتھوں بے وقوف بن کر خراب اور ڈیڈ پکسلز والے مونیٹر خرید لاتے ہیں .... اس حوالے سے IsMyLcdOK کے نام سے ایک چھوٹا سا ٹول بالکل مفت اور پورٹ ایبل صورت میں دستیاب ہے ....
    نیٹ ورک پر موجود کمپیوٹرز آن یا آف کریں

    WakeMeOnLan کی مدد سے نیٹ ورک پر موجود کمپیوٹرز کو آن کیا جا سکتا ہے۔ نیٹ ورک کمپیوٹرز کو اسٹینڈ بائی یا آف سے آن کرنے والا یہ ٹول ایڈمنسٹریٹرز کے لیے بہت کارآمد ہے ....
    اے وی جی وائی فائی اسسٹنٹ (اینڈروئیڈ)

    جب آپ کے فون پر وائی فان آن رہتا ہے تو یہ نہ صرف آپ کو ٹریس کرنے کی وجہ بن سکتا ہے بلکہ فون کی بیٹری کا بھی بے دریغ استعمال کرتا ہے .....
    کمپیوٹنگ پیڈیا: امیزون ڈاٹ کام

    امیزون ڈاٹ کام امریکہ کی بین الاقوامی ای کامرس کمپنی ہے۔ اس کا ہیڈ کوارٹر سیئٹل، واشنگٹن، امریکہ میں ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ریٹیل کمپنی ہے ....
    مزید عنوانات: تاریخ۔ خریداریاں اور سرمایہ کاری۔ مصنوعات اور خدمات۔
    پی سی ڈاکٹر

    سوال: .... میں نے سنا ہے کہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو بطور ریم استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟ ....
    جواب: .... ہم یہاں ونڈوز سیون کو سامنے رکھتے ہوئے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو بطور ورچوئل میموری استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں گے ....
     
  2. Rahi

    Rahi Legend

    زبردست تعارف پیش کیا ہے، اچھا رسالہ ہے، شکریہ
     
  3. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    زبردست تعارف پیش کیا ہے، اچھا رسالہ ہے، شکریہ
    Click to expand...
    [​IMG]
     
  • Achi sharing ... Khush rahiye
     
  • Share This Page