1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

پاکستان بھارت کی میزبانی کریگا: سیٹھی

Discussion in 'Sports' started by karwanpak, Apr 18, 2014.

Tags:
  1. karwanpak

    karwanpak Regular Member

    لاہور ( کاروان ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا تو پاکستان آئندہ سال بھارت کی میزبانی کرے گا۔
    بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت تمام بڑی ٹیموں کے ساتھ معاہدے تسلی بخش ہیں۔ بھارت سمیت دیگر ٹیسٹ پلیئنگ ممالک پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلیں گے۔بی سی سی آئی کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی گارنٹی دی گئی ہے۔
    انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آئی پی ایل کے بعد بی سی سی آئی پاک بھارت ٹی 20 میچوں کی سیریز یو اے ای ہی میں منعقد کروا دے۔پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بگ تھری کے حق میں ووٹ دینے یا نہ دینے پر کسی قسم کا دباﺅ نہیں تھا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ کرکٹ سیریز کے نشریاتی حقوق پر آئندہ ماہ کام شروع ہو گا جس کے نتائج جون میں حاصل کر لئے جائیں گے۔
    نجم سیٹھی نے کہا کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے معاملے پر کچھ معمولی باتیں طے ہونے والی رہ گئی ہیں جس کے بعد معاہدوں کو تحریری شکل دی جائے گی۔
    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر بی سی سی آئی سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی۔
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    Nice Sharing


    Keep It Up

    Thanks 4 Nice & Beautiful Thread
     

Share This Page