1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

سینٹ: تحفظ پاکستان بل پیش، اپوزیشن کا احتج&#15

Discussion in 'News & Views' started by karwanpak, Apr 18, 2014.

  1. karwanpak

    karwanpak Regular Member

    اسلام آباد (آن لائن)سینٹ میں حکومت نے تحفظ پاکستان بل 2014 پیش کر دیا ۔اپوزیشن کی جانب سے کالا قانون کالاقانون کی نعرے بازی ۔اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ۔اپوزیشن اراکین نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی کمیٹی بنا کر اس بل پر غور کیا جائے تا کہ اراکین کی جانب سے رائے اس میں شامل ہوسکے۔قومی اسمبلی کی طرح سینٹ میں اس بل کو بلڈو ز نہیں ہونے دیا جائیگا۔


    جمعہ کے روز سیینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی زاہد حامد نے تحفظ پاکستان بل 2014 پیش کیا ۔جب وفاقی وزیر بل پیش کررہے تھے تو اپوزیشن نے کالا قانون نا منظور کالا قانون نامنظور کی نعرے بازی کی۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بل کو کمیٹی کو بھجوا دیا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔


    بل پر اعتراض کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رضا ربانی نے کہا کہ یہ جو بل پیش ہوا ہے اس کو قومی اسمبلی میں بھی بلڈوز کیا گیا ہے ۔یہ بل کالا قانون ہے ۔ آئین میں جو بنیادی حقوق دیئے گئے ہیں اس قانون میں اس کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ۔یہ بل پاکستان کو نازی ریاست بنا رہا ہے اور انفرادی شہریوں کے حقوق کو سلب کررہا ہے
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    Nice Sharing


    Keep It Up

    Thanks 4 Nice & Beautiful Thread
     
  3. Rahi

    Rahi Legend

    بہت عمدہ اور معلوماتی شئیرنگ ہے، شکریہ
     
  4. Very nice sharing..............
     

Share This Page