1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

غداری کیس:اکرم شیخ کیخلاف درخواست مسترد

Discussion in 'News & Views' started by karwanpak, Apr 18, 2014.

  1. karwanpak

    karwanpak Regular Member

    اسلام آباد(آن لائن) خصوصی عدالت نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی تقرری کیخلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان کی تقرری کو درست قرار دے دیا جبکہ 24 اپریل سے غداری کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی۔
    جمعہ کے روز خصوصی عدالت نے ایک تفصیلی فیصلہ جاری کیا جسے رجسٹرار خصوصی عدالت عبدالغنی سومرو نے پڑھ کر سنایا۔
    فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ 23دسمبر 2013ء کو ایم ایم منصور کی درخواست کو مسترد کر چکی تھی جس میں اکرم شیخ کی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ وہ آئینی عدالت نہیں ہے اور اس کے پاس انتظامیہ کے اختیارات اور عدالتی نظرثانی کے اختیارات نہیں ہیں۔ اسلئے اس پر خصوصی عدالت کوئی فیصلہ نہیں دے سکتی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ اسے پہلے ہی مسترد کرچکی ہے اس کے علاوہ اس کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔


    عدالت نے کہا کہ اسلئے عدالت کو اس درخواست کو سننے کا اختیار نہیںہے لہٰذا اکرم شیخ کی تقرری کی درخواست ناقابل سماعت ہے اور اسے خارج کیا جاتا ہے۔
    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 26 مارچ 2014ء کو جب اس درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا تو اس کے بعد 31 مارچ کو پرویز مشرف خصوصی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالتی جج سمیت عدالتی بنچ پر اعتماد کا اظہار کیا تو وہیں مشرف نے استغاثہ پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا تھا۔
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    Nice Sharing


    Keep It Up

    Thanks 4 Nice & Beautiful Thread
     

Share This Page