1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

چیئرمین نیب کیخلاف عمران کی درخواست خارج

Discussion in 'News & Views' started by karwanpak, Apr 18, 2014.

  1. karwanpak

    karwanpak Regular Member

    اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی تقرری کیخلاف عمران خان کی درخواست خارج کر دی ہے۔
    چیئرمین نیب قمرزمان کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران عدالتی معاون خواجہ حارث نے بتایا کہ نیب ایکٹ کے تحت قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف میں مشاورت ضروری ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اپوزیشن لیڈر کیسے تعینات ہوتا ہے؟ کیا وہ دوسری بڑی سیاسی جماعت سے ہوتا ہے یا جسے سب سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہو۔
    اس موقع پر سید خورشید شاہ کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر وہ ہوتا ہے جس کو سب سے زیادہ اپوزیشن ارکان کی حمایت حاصل ہو۔جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیئے کہ صدر ربڑ اسٹمپ نہیں، آصف علی زرداری کا معاملہ مختلف ہے وہ تو وزیراعظم سے بھی زیادہ بااختیار تھے جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صدر وزیراعظم کی سفارش ماننے کا پابند ہے۔
    چیئرمین نیب کے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ نے دلائل میں موقف اختیار کیا ہے کہ قمر الزمان کے حوالے سے وزارت کامرس ، ایف آئی اے اور نیب نے تحقیقات کے بعد ان کو معصوم قرار دیا۔ ان کی ذات پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے۔ 42سال کی سروس میں ان پر کوئی دھبہ نہیں ہے ۔
    عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت سے چیئرمین نیب کے معاملے پر مشاورت نہیں کی گئی۔ آرٹیکل 48 کے باوجود آرٹیکل 101 میں ترمیم کرکے واضح کردیا گیا کہ صدر مملکت سے مشاوت اور ایڈوائس دو مختلف چیزیں ہیں
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    Nice Sharing


    Keep It Up

    Thanks 4 Nice & Beautiful Thread
     

Share This Page