1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

حضرت سلیمان عليه السلام اور چیونٹی

Discussion in 'History aur Waqiat' started by PRINCE SHAAN, Mar 8, 2013.


  1. [​IMG]

    حضرت سلیمان عليه السلام
    اور چیونٹی

    ایک مرتبہ حضرت سلیمان عليه السلام نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی نگاہ ایک چیونٹی پر پڑی جو گیہوں کا ایک دانہ

    لے کر نہر کی طرف جارہی تھی،


    حضرت سلیمان عليه السلام اس کو بہت غور سے دیکھنے لگے، جب چیونٹی پانی سے نکلی تواچانک ایک مینڈک اپنا سر پانی

    سے نکالا اور اپنا منھ کھولا تو یہ چیونٹی اپنے دانہ کے ساتھ اس کے منھ میں چلی گئی، مینڈک پانی میں

    داخل ہو گیا اور پانی ہی میں بہت دیر تک رہا


    حضرت سلیمان عليه السلام اس کو بہت غور سے دیکھتے رہے، ذرا ہی دیر میں مینڈک پانی سے نکلا اور اپنا منھ کھولا تو

    چیونٹی باہر نکلی البتہ اس کے ساتھ دانہ نہ تھا۔ حضرت سلیمان عليه السلام نے اس کو بلا کر معلوم کیا کہ

    ”ماجرہ کیاتھا اور وہ کہاں گئی تھی“ اس نے بتایا کہ اے اللہ کے نبی آپ جو سمندر کی تہہ میں ایک بڑا کھوکھلا پتھر دیکھ رہے

    ہیں، اس کے اندر بہت سے اندھے کیڑے مکوڑے ہیں، اللہ تعالی نے ان کو وہاں پر پیدا کیا ہے، وہ وہاں سے

    روزی تلاش کرنے کے لیے نہیں نکل سکتے‘ اللہ تعالی نے مجھے اس کی روزی کا وکیل بنایا ہے، میں اس کی روزی کو اٹھا کر

    لے جاتی ہوں اور اللہ نے اس مینڈک کو میرے لیے مسخر کیا ہے تاکہ وہ مجھے لے کر جائے، اس کے منہ

    میں ہونے کی وجہ سے پانی مجھے نقصان نہیں پہنچاتا، وہ اپنا منہ بند پتھر کے سوراخ کے سامنے کھول دیتا ہے، میں اس

    میں داخل ہو جاتی ہوں، جب میں اس کی روزی اس تک پہنچا کر پتھر کے سوراخ سے اس کے منہ تک آتی

    ہوں تو مینڈک مجھے منہ سے باہر نکال دیتا ہے۔


    حضرت سلیمان عليه السلام نے کہا: ”کیا تو نے ان کیڑوں کی کسی تسبیح کو سنا “ چیونٹی نے بتایا: ہاں! وہ سب کہتے ہیں:

    یا من لاینسانی فی جوف ہذہ اللجۃ

    ”اے وہ ذات جو مجھے اس گہرے پانی کے اندر بھی نہیں بھولتا“

     
  2. ماشااللہ بہت اچھی معلوماتی بات شئیر کی مگر اس بات کا خاص خیال رکھا کریں کے جو بھی آیات شئیر کریں مکمل زیر ذبر پیش کے ساتھ شئیر کیا کریں تا کے پڑھنے والے کو مشکل نا ہو
     
  3. Jazak Allah
     
  4. Ahmad ali

    Ahmad ali New Member

    Mashaallah
     
  5. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ شرنگ شکریہ
     

Share This Page