1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

جنت میں میرا رفیق

Discussion in 'History aur Waqiat' started by PRINCE SHAAN, May 9, 2014.


  1. [​IMG]
    جنت میں میرا رفیق

    حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے حبیب رضی اللہ عنہ کو رسول اقدس صلی الله علیہ و اٰلە وسلم نے مسیلمہ بن کذاب کے پاس اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا تاکہ اسے راہ راست پر لایا جاسکے۔ اس بدبخت نے سفارتی آداب کو پامال کرتے ہوئے حضرت حبیب بن زید رضی اللہ عنہ کو گرفتار کرلیا اور ایک ستون کے ساتھ باندھ دیا اور ان سے پوچھا:''کیا تم گواہی دیتے ہو کہ محمدصلی الله علیہ و اٰلە وسلم اللہ کے رسول ہیں؟ انہوں نے کہا، ہاں میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمدصلی الله علیہ و اٰلە وسلم اللہ کے رسول ہیں''۔پھر اس نے پوچھا:''کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں''۔انہوں نے کہا، میں بہرہ ہوں، میں سنتا نہیں۔ مسیلمہ بن کذاب نے یہ سوال بار بار کیا۔ ہر بار حضرت حبیب رضی اللہ عنہ نے یہی جواب دیا تو اس بدبخت نے ایک ایک عضو کاٹ کر حضرت حبیب بن زید رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا۔ حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا کو جب بیٹے کی شہادت کی خبر ملی تو کمال صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ رسول اقدس صلی الله علیہ و اٰلە وسلم نے دلاسہ دیتے ہوئے اس خاندان کے لیے خیرو برکت کی دعا کی۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں جب مسیلمہ بن کذاب سے نبردآزما ہونے کے لیے لشکر روانہ کیا تو اس میں حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا بھی شامل تھیں۔ اس وقت ان کی عمر تقریباً ساٹھ سال تھی اور ان کے بیٹے عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بھی ہمراہ تھے۔ اس معرکے میں حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا کا ایک بازو کٹ گیا۔ اس کے علاوہ تقریباً گیارہ زخم جسم پر لگے۔ مسیلمہ بن کذاب کو قتل کرنے والوں میں حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا کے بیٹا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ سپہ سالار حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا کے کٹے ہوئے ہاتھ کا علاج کرنے کے لیے تیل گرم کیا اور جلتے ہوئے تیل میں زخمی بازو کو داغ دیا، جس سے خون رک گیا۔ حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا کو اپنے بازو کے کٹ جانے کا اتنا غم نہیں تھا جتنی خوشی مسیلمہ بن کذاب کے واصل جہنم ہونے کی تھی۔حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ایک روز بہت عمدہ چادریں ان کے پاس آگئیں۔ ایک چادر بہت ہی عمدہ اور بڑے سائز کی تھی۔ ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ یہ چادر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی بیوی صفیہ بنت ابی عبید کو دے دی جائے تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا یہ چادر اس خاتون کو دی جائے گی جو صفیہ رضی اللہ عنہا سے کہیں بہتر ہے۔ میں نے اس خاتون کی تعریف رسول اقدس صلی الله علیہ و اٰلە وسلم کی زبان مبارک سے سنی۔ اس کے بعد یہ چادر حضرت ام عمارہ نسیبہ بنت کعب رضی اللہ عنہا کی خدمت میں پیش کردی گئی۔ ایک روز حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا نے رسول اقدس صلی الله علیہ و اٰلە وسلم کی خدمت میں عرض کی یا رسول اللہ صلی الله علیہ و اٰلە وسلم، قرآن حکیم میں اکثرو بیش تر مردوں کا ہی تذکرہ ہوتا ہے۔ عورتیں بے چاری محروم رہتی ہیں، تو یہ آیت نازل ہوئی:''بلاشبہ مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں، اطاعت گزار مرد اور اطاعت گزار عورتیں، راست باز مرد اور راست باز عورتیں، صابر مرد اور صابر عورتیں، اللہ کے آگے جھکنے والے مرد اور اللہ کے آگے جھکنے والی عورتیں، صدقہ دینے والے مرد اور صدقات دینے والی عورتیں، روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں، اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور عورتیں اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر تیار کررکھا ہے۔''حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا صحابیات میں اعلٰی درجے پر فائز تھیں۔ غزوہ احد میں جب گھمسان کی لڑائی ہورہی تھی، رسول اللہ صلی الله علیہ و اٰلە وسلم نے حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا، ان کے خاوند اور دونوں بیٹوں کی جاں نثار کا انداز دیکھتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا:''اللہ تم پر رحم کرے اے خاندان''۔ام عمارہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی یا رسول اللہ دعا کیجئے کہ اللہ ہمیں جنت میں آپ کا ساتھ نصیب فرمادے تو آپ صلی الله علیہ و اٰلە وسلم نے یہ دعا کی:''الٰہی ان سب کو جنت میں میرا رفیق بنا دینا''۔
    اللہ ان سے راضی اور وہ اپنے اللہ سے راضی۔

     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Jazak Allah
     
  3. zbar 100 SUBHANALLAH
     
  4. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    بے شک۔۔اللہ سب سے راضی ہو گیا۔۔سبحان اللہ۔۔
    مگر آپ نے یہ نہیں بتایا کہ حضرت ابو بکر صدیق راضی اللہ عنہ نے مسیلمہ کذاب سے جنگ کیوں کی۔۔
    اس کا جواب یہ ہے۔۔۔
    مسیملہ بن کذاب نے نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔۔۔تو حضرت ابو بکر صدیق راضی اللہ عنہ نے اس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔۔۔
     
  5. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    جزاک اللہ بہت اچھے
     

Share This Page