1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

مائیکروسافٹ کا مبینہ مفت آپریٹنگ سسٹم ’’ و&#1

Discussion in 'Computer Articles' started by PakArt, May 10, 2014.

  1. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    [​IMG]
    مائیکروسافٹ کا مبینہ مفت آپریٹنگ سسٹم ’’ ونڈوز 8.1 وِد بنگ‘‘​
    پرانے آپریٹنگ سسٹم کو چھوڑنا کئی لوگوں کے لیے کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ اگر ایسا ہوتا تو آج بھی لوگوں کی اکثریت ونڈوز ایکس پی استعمال نہ کر رہی ہوتی۔ ونڈوز ایکس پی کا مارکیٹ میں حصہ مائیکروسافٹ کے متعارف کرائے گئے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8 سے تین گنا زیادہ ہے۔ حالانکہ مائیکروسافٹ گلا پھاڑ پھاڑ کر ونڈوز ایکس پی کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہے۔ لیکن ونڈوز ایکس پی کے عاشقین اس کا پیچھا چھوڑنے کو تیار ہی نہیں۔
    ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا کہ مستقبل قریب میں مائیکروسافٹ کے نئے آپریٹنگ سسٹم یک دم اتنا زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کر سکیں گے۔ انہی وجوہ کو مد نظر رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ کا ارادہ ہے کہ وہ جلد ہی ونڈوز 8.1 کا سستا یا مفت ورژن متعارف کرائے گا۔ اس ورژن کو ’’ونڈوز 8.1 وِد بنگ‘‘ (Windows 8.1 with Bing) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ورژن موجودہ ونڈوز ایکس پی، ونڈوز 7، ونڈوز وستا اور ونڈوز سیون کے صارفین کو مفت یا انتہائی کم قیمت میں فراہم کیا جائے گا تاکہ یہ صارفین مائیکروسافٹ پر ’’احسان فرماتے ہوئے‘‘ جلد از جلد نئے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل ہو جائیں اور مسابقت کے اس دور میں ونڈوز 8.1 کا مارکیٹ میں حصہ بڑھائیں۔
    مائیکروسافٹ کو امید ہے کہ مفت یا سستا ورژن فراہم کرنے سے مائیکروسافٹ کی جو آمدن کم ہو گی، اسے وہ مائیکروسافٹ کی دوسری سروسز جیسے Bing، OneDrive اور مائیکروسافٹ آفس وغیرہ سے پورا کر لے گا۔ 2014ء کی موبائل ورلڈ کانگریس(MWC) میں مائیکروسافٹ نے اپنا یہ ارادہ بھی ظاہر کیا ہے کہ وہ موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے بھی اسی طرح کے اقدامات کر رہا ہے۔

    اس دفعہ پھر ونڈوز 8.1وِد بنگ (Windows 8.1 with Bing) کے متعلق یہ خبر Wzor نے لیک کی ہے۔ Wzor جس کا مبینہ طور پر تعلق روس ہے، کی شناخت کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔ ٹوئٹر پر یہ صاحب یا صاحبہ مائیکروسافٹ اور ونڈوز کے بارے میں خبریں ’’ٹویٹ‘‘ کرتے رہتے ہیں اور ان کی اکثر و بیشتر خبریں بعد میں سچ ثابت ہوتی ہیں۔ ابھی تک یہ بات طے نہیںہوئی کہ ونڈوز کا یہ مبینہ مفت ورژن، 8اپریل کو جاری ہونے والی ونڈوز 8.1 کی اَپ ڈیٹ 1 کے ساتھ ہی جاری کیا جائے گی یا اس کے لیے الگ سے کسی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔Wzor کے ’’لیک ‘‘ کردہ اسکرین شاٹس سے بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ ونڈوز 8.1 اپ ڈیٹ 1 دراصل ونڈوز 8.1 وِد بنگ ہی ہے۔
    مفت یا سستا آپریٹنگ سسٹم دے کر مائیکروسافٹ اپنا مالی نقصان کر رہا ہے۔مگر دوسری پراڈکٹ جیسے ون ڈرائیو(سابقہ اسکائی ڈرائیو) اور اسکائپ جو ونڈوز 8.1 میں پہلے سے ہی انسٹال ہوتا ہے، کی وجہ سے مائیکروسافٹ وہ اربوں ڈالر نہیں کما سکتا جو مائیکروسافٹ لائسنس کی مد میں دنیا بھر سے کماتا ہے۔ ممکنہ طور پر مائیکروسافٹ اپنے سرچ انجن بنگ کو ونڈوز 8.1 کا لازمی حصہ بنا کر اسے اپنی کمائی کا ذریعہ بنانا چاہتا ہے۔ مائیکروسافٹ گزشتہ کئی سالوں سے Bing کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا آرہا ہے لیکن گوگل کے مقابلے میں بنگ کا استعمال کافی محدود ہے۔
    اگر مائیکروسافٹ میں آج سے پانچ چھ سال پہلے کوئی مفت آپریٹنگ سسٹم فراہم کرنے کی بات کرتا تو اسے پاگل و سنکی سمجھا جاتا۔کیونکہ مائیکروسافٹ کی روزی روٹی کا بندوبست ہی آپریٹنگ سسٹم کے لائسنس کی فروخت سے ہوتا ہے۔ لیکن جس طرح پرسنل کمپیوٹرز زوال پذیر ہیں یا اسمارٹ فونز ان کی جگہ لے رہے ہیں، ماہرین مائیکروسافٹ کی مفت آپریٹنگ سسٹم والی کوشش کو عین وقت کی ضرورت قرار دے رہے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے لئے لازمی ہوگیا ہے کہ وہ ایسی تبدیلیوں اور جدتوں کے ساتھ سامنے آئے جو اسے کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں اس کے مقام پر قائم رکھیں اور مائیکروسافٹ حریفوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہے۔​
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    :a030::a030::a030:​
     
  3. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    [​IMG]

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  4. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Nice info .....
     
  5. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    Nice info .....
    Click to expand...
    Net KiNG
    پسند کرنے کا شکریہ​
     
  • Jal Pari

    Jal Pari Guest

    عمدہ شئیرنگ
    :a030:​
     
  • PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    عمدہ شئیرنگ
    :a030:​
    Click to expand...
    پسند کرنے کا شکریہ​
     
  • Very nice sharing.. Thanks
     
  • Rahi

    Rahi Legend

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    بہت عمدہ شئیرنگ ہے، اس سلسلے کو جاری رکھیں، شکریہ
     
  • Ali baba

    Ali baba Well Wishir

    بھت عمدہ شیئرنگ ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ
     
  • Share This Page