1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

علم کا دروازہ۔باب السلام


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Urdu Iqtebaas' started by PakArt, May 13, 2014.

Urdu Iqtebaas"/>May 13, 2014"/>

Share This Page

  1. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    [​IMG]
    l خدا تعالیٰ کی بخششوں میں سب سے اچھی چیز عقل اور سب سے اچھی سیاست انصاف اور عدل ہے۔ lبہترین دولت مندی نفس کا غنی ہونا اور بہترین جہاد نفس کے ساتھ لڑنا ہے۔ lبہترین علم وہ ہے جو نفع اور فائدہ پہنچائے اور اچھی نصیحت وہ ہے جس کے طفیل آدمی برے کاموں سے باز آجائے۔ lمکارم اخلاق میں سب سے اچھا خلق ایثارکرنا اور سب سے اچھی رائے برگزیدہ لوگوں کی صحبت کو اختیار کرنا ہے۔ lبہترین نیکی وہ ہے جو شریف لوگوں کے حق میں کی جائے اور اچھی تعریف وہ ہے جو نیک لوگوں کی زبان پر جاری ہو۔ lتیرا سب سے اچھاعمل وہ ہے جس سے تیرا فرض ادا ہو اور سب سے بہتر مال وہ ہے جس سے عزت و آبرو کا بچاؤ ہو۔ lبہترین عمل وہ ہے جس سے لوگ تیرے شکر گذار ہوں اور اچھا ما ل وہ ہے جس سے شریف لوگ غلام اور تابعدار ہوں۔ lتیرا سب سے اچھا تجربہ وہ ہے جس سے تجھے نصیحت ہو اور اچھا علم وہ ہے جس سے تیری درستی اور اصلاح ہو۔ lدنیا کی بہتری حسرت اور اس کی برائی ندامت ہے۔ lبہترین عمل وہ ہے جس سے دین درست ہو اور اچھا کام وہ ہے جس میں یقین کی صحبت ہو۔ lبہترین علم وہ ہے جس کے ساتھ عمل ہو اور بہترین کلام وہ ہے جس سے آدمی کی نجات اور خلاصی ہو اور اچھا عمل وہ ہے جس میں صدق نیت اور اخلاص ہو۔ lدین کا اچھا مدد گار ورع اور پرہیز گاری ہے اور اچھا کام وہ ہے جس میں طمع اور لالچ سے نفرت اور بیزاری ہے۔ lاچھی نیکی وہ ہے جو محتاج کے ساتھ ہو اور اچھا خلق وہ ہے جو جھگڑے سے دور اور اس سے بے لاگ ہو۔ lبہترین صدقہ وہ ہے جو پوشیدہ اور مخفی ہو اوراچھی ہمت وہ ہے جو بلند اور عالی ہو۔ lسب سے اچھا بھائی وہ ہے جو خیر خواہی کرنے میں فریب نہ کرے اور اچھی سخاوت وہ ہے جو کسی محتاج کے ساتھ ہو۔ lسب سے اچھا نفس وہ ہے جو گناہوں سے پاک ہو اوربہترین خصلت وہ ہے جسے لوگ پسند کریں۔ lسب سے اچھی رائے یہ ہے کہ آدمی نیک اور برگزیدہ لوگوں کی دوستی اور محبت اختیار کرے اور سب سے اچھی نیکی وہ ہے جو بھلے اور نیکو کار لوگوں کے حق میں ہو۔ lبہترین بخشش وہ سخاوت ہے جس میںمکافات اوربدلہ لینے کا خیال نہ ہو اوراچھا بھائی وہ ہے جو اپنے بھائیوں کو دوسروں کامحتاج نہ ہونے دے۔ lتیرا سب سے اچھا بھائی وہ شخص ہے جو خدا تعالیٰ کی اطاعت میں تجھے سرزنش اور ملامت کرے۔ lکامیابی کا سب سے اچھا ذریعہ خدا تعالیٰ کی یاد ہے۔ lتیرا سب سے اچھا بھائی وہ شخص ہے جو تیری مدد اور غم خواری کرے اور اس سے اچھا وہ ہے جو تجھے تمام کلفتوں سے بچائے اور ہر کام میں یار ی کرے۔ lتیرا سب سے اچھا بھائی وہ شخص ہے کہ اگر تجھے کوئی ضرورت پیش آئے تو وہ اسے پورا کرے اور اگر اس کو کوئی حاجت پیش آئے تو وہ تجھے تکلیف نہ دے۔ lتیرے سب سے اچھے ساتھی وہ لوگ ہیں جو صاحب علم اور حلم ہوں اور سب سے اچھے مشیر وہ اشخاص ہیں جو عقل مند، اہل علم، تجربہ کار اور ہوشیار ہوں۔ lسب سے اچھا کام وہ ہے جو حق کو ظاہر کرے اور سب سے اچھا عمل وہ ہے جو رفق اور نرمی سے آراستہ ہو۔ lسب سے اچھا بھائی وہ ہے جو مکارم اخلاق اور نیک کاموں میں معاون و مددگار ہو اور سب سے اچھا عمل وہ ہے جس میں فرائض ادا کرنے سے انسان سبکدوش ہو جائے اور اس کی بدولت بیڑا پا ر ہو۔ lسب سے اچھا خلق رفق اور نرمی اور سب سے اچھا کلام صداقت اور راست گوئی ہے۔ lسب سے اچھا بھائی وہ ہے جو اپنے بھائیوں کو تکلیف رساں نہ ہو اور سب سے اچھا حاکم وہ ہے جو اپنے نفس پر حکمران ہو۔ lسب سے اچھی نیکی وہ ہے جس کے پہلے ٹال مٹول اور اس کے پیچھے منت رکھنا نہ ہو۔ lسب لوگوں میں اچھا وہ شخص ہے کہ اگر اسے غصہ آئے تو بردباری کرے، اگر اس پر کوئی ظلم کرے تو اسے بخش دے اور اگر کوئی برائی کرے تو اس کے ساتھ بھلا کرے۔ lسب سے اچھا وہ شخص ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے اور سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کے بوجھ اپنے سر پر اٹھائے۔ lسب سے اچھی خصلت یہ ہے کہ آدمی زبان سے سچ بولے اورہاتھ سے نیک کام کرے۔ (’’انسائیکلوپیڈیااقوالِ حضرت علی کرم اللہ وجہہ‘‘ سے ماخوذ،ترتیب نو: سیّدنوید عبّاس​
     
  2. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

    Masha Allah ......

    very Nice
     

Share This Page