1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

"جانِ انجمن"*

Discussion in 'Funny Poetry' started by PRINCE SHAAN, May 18, 2014.

Share This Page

  1. PRINCE SHAAN
    Offline

    PRINCE SHAAN Guest

    [​IMG]

    "جانِ انجمن"*

    بہ مجبوری ہر اک رنج و محن لکھنا پڑا مجھ کو
    بنا کر خود کو موضوعِ سخن لکھنا پرا مجھ کو

    وہ بے ہنگم سی کہ جن کو دیکھ کر میں توبہ کرتا تھا
    بہ مجبوری انہیں "توبہ شکن" لکھنا پڑا مجھ کو

    زبانیں جن کی قینچی کی طرح چلتی ہیں شوہر پر
    انہیں شیریں زباں، شیریں دہن لکھنا پڑا مجھ کو

    ہر اک محفل میں جلووں کی جو رشوت پیش کرتی تھیں
    وہ جیسی بھی تھیں "جانِ انجمن"*لکھنا پڑا مجھ کو

    مری مجبوریوں نے نازکی کا خون کرڈالا
    ہر اک "گوبھی بدن"*کو "گلبدن"*لکھنا پڑا مجھ کو

    جب اک "الہڑ" بنی دلہن کسی "بوسیدہ" شوہر کی
    تو اسکے سرخ*جوڑے کو کفن لکھنا پڑا مجھ کو

    وہ جنکی عمر کی گھڑیاں نہایت سست چلتی ہیں
    سند سے انکی پیدائش کا سِن لکھنا پڑا مجھ کو

    بسا اوقات حرمت بھی قلم کی داؤ پر رکھ دی
    لٹیروں کو "محبانِ وطن" لکھنا پڑا مجھ کو

    حقیقت یہ کہ وہ بچے نہ مجرم تھے نہ قاتل تھے
    تو سب کا قصہِ دار و رسن لکھنا پرا مجھ کو

    بہت مشکل تھا جن کو ڈھونڈنا "میک-اپ کے ملبے"*سے
    سو اندازے سے ان کا "بانکپن" لکھنا پڑا مجھ کو۔

     
  2. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Moderator
    • 38/49

    Very Nice
    Keep it up
     
  3. Nandraj
    Offline

    Nandraj Senior Member
    • 36/49

    [FONT="Al_Qalam Tehreeri"]Nice janab
    good job
    [/FONT]
     

Share This Page