1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

ایک اعرابی

Discussion in 'History aur Waqiat' started by PRINCE SHAAN, May 29, 2014.


  1. [​IMG]

    ایک اعرابی اپنے اوپر چادر ڈالے حاضر ہوا اور کہنے لگا کے آپ میں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں؟
    شاداب چہرے والے صحابہ نے بتایا تو اعرابی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم ﷺ سے کہا یامحمد صلی اللہ علیہ وسلم ﷺاگر آپ سچے نبی ہیں تو بتائیے کہ
    میرے پاس کون ہے؟ اگربتا دیا تو اسلام قبول کرلوں گا۔
    اعرابی نے ایمان لانے کا وعدہ کرلیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم ﷺ نے فرمایا سنو تم فلاں وادی سے گزر رہے تھے۔ تمہاری نظر فاختہ کے گھونسلے پر پڑی اس میں دو بچے تھے۔ تم نے پکڑلیے جب فاختہ نے گھونسلہ خالی دیکھا تووادی میں چاروں طرف اڑنے لگی۔ تمہارے سوا اسےکچھ بھی نظر نہ آیا تو فاختہ کو یقین ہوگیا کہ بچے تمہارے پاس ہیں۔ اپنے بچوں کی خاطر وہ تمہارے سامنے گرپڑی تو تم نے اُسے بھی دبوچ لیا‘ اس وقت دو بچے اور ان کی ماں تینوں تمہارے پاس ہیں۔ یہ سن کر اعرابی نے اپنی چادر اتار دی۔
    حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ﷺ کے ارشاد کے مطابق تینوں پرندے اس میں موجود تھے۔
    پھر کیا تھا؟ اعرابی کلمہ پڑھ کر ایمان لے آیا۔

    صحابہ کرام مامتا پر متعجب ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم ﷺ نے ارشاد فرمایا تم اس پر تعجب کررہے ہو۔
    سنو جب بندے توبہ کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں پر فاختہ کی مامتا سے بھی زیادہ رحم آجاتا ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ﷺنے اعرابی سے فرمایا کہ وہ فاختہ اور اس کے بچوں کو آزاد کردے۔


    ( مشکوٰۃ شریف )

     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Very Nice
    Keep it up
     
  4. Rahi

    Rahi Legend

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    شکریہ
     
  5. mehwish

    mehwish Well Wishir

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  6. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    جزاک اللہ بہت اچھے
     

Share This Page