1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

آئیے شیطان سے کچھ سیکھتے ہیں

Discussion in 'History aur Waqiat' started by PRINCE SHAAN, Mar 14, 2013.

  1. آئیے شیطان سے کچھ سیکھتے ہیں

    حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس ابلیس آیا اور کہنے لگا ۔آپ اللہ کے منتخب رسول ہیں اللہ سے شرف کلامی حاصل ہے ،میں توبہ کرنا چاہتا ہوں ،آپ اللہ رب العزت سے توبہ کی قبولیت کیلئےسفارش کردیں ۔
    حضرت موسیٰ علیہ السلام خوشی سے پھولے نہ سمائے کہ اگر ابلیس نے توبہ کر لی تو گناہوں کا جھگڑا ہی ختم ہو جائیگا ،وضو کر کے نماز پڑھی اور دعا میں مشغول ہو گئے ۔
    اللہ رب العزت نے فرمایا: موسیٰ ابلیس جھوٹا ہے اور آپ کو دھوکہ دینا چاہتا ہے اگر اس کا امتحان ہی کرنا چاہتے ہو تو اس سے کہو کہ وہ آدم علیہ السلام کی قبر کو سجدہ کرلے ہم اس کی توبہ قبول فرمائیں گے
    موسیٰ علیہ السلام نہایت خوش تھے کہ اس ہلکی سے شرط کو ابلیس قبول یہ کر لے گا ۔ چنانچہ ابلیس کو اللہ کا پیغام سنایا ۔وہ سن کرآگ بگولہ ہو گیا اور کہنے لگا جن کو زندگی میں سجدہ نہ کیا اب مرنے کے بعد ان کو سجدہ کروں گا ؟لیکن موسیٰ آپ نے سفارش کر کے مجھ پر احس...ان کیا اس لئے شکریہ مین تین باتیں آپ کو بتاتا ہوں ۔
    تین حالتوں میں مجھ سے چوکنا رہئے گا۔

    (۱) غصہ کی حالت میں انسان کے قلب میں موجود اورخون کی طرح رگوں میں دوڑتا رہتا ہوں۔

    (۲) میدان جہاد میں مجاہد کے دل کو بیوی بچوں اور مال کی جانب مائل کرتا ہوں تا کہ ان کی محبت میدان جہاد سے فرار پر آمادہ کر دے۔

    (۳) جب کوئی مرد غیر محرم عورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے تو میں دونوں کی جانب ہر ایک کا قاصد بن کر دونوں کے دل ایک دوسرےکی جانب مائل کر نے کی کوشش میں مصروف رہتا ہوں اس وقت تک جب تک دونوں برائی میں ملوث نہ ہو جائیں ۔

    اللہ پاک ہماری حفاظت فرمائیں


     
  2. Ali

    Ali ITU Lover

    ﺑﮩﺖ ﭘﯿﺎﺭﯼ ﺷﺌﯿﺮﻧﮓ ﮐﯽ ﮨﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺍﭼﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﺷﺌﯿﺮﻧﮓ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﺭﮨﮯﮔﺎ شکریه
    [​IMG]
     
  3. Buhat achi sharing ki hai
     
  4. IQBAL

    IQBAL Cruise Member

Share This Page